شان سے متعلق بیان پر اینکر شعیب جٹ تنقید کی زد میں
اسپورٹس اینکر نے کے پی ایل میں برانڈ ایمبیسیڈر شان کو سب سے مہنگا کھلاڑی قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے صحافی اور اینکر پرسن شعیب جٹ نے کشمیر پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر اداکار شان شاہد کو ٹورنامنٹ کا سب سے مہنگا کھلاڑی قرار دے دیا جس پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
کشمیر پریمیئر لیگ گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچی۔ فائنل میچ میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس نے مظفرآباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایک طرف جہاں پہلی بار کھیلی گئی کشمیر پریمیئر لیگ میں شائقین آزاد کشمیر کے اونچے پہاڑوں کے درمیان قائم گراؤنڈ کی خوبصورتی اور کرکٹرز کی تعریف کرتے دکھائی دیے وہیں اے آر وائی نیوز کے اینکرپرسن شعیب جٹ نے لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر اداکار شان شاہد کو سب سے مہنگا کھلاڑی قرار دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب جٹ نے لکھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ اداکار شان کشمیر پریمیئر لیگ کے سب سے مہنگے کھلاڑی تھے، وہ کے پی ایل کی فرنچائز سے بھی مہنگے ثابت ہوئے۔
کیا آپ کو پتہ ہے ۔۔۔ اداکار شان کشمیر پریمئر لیگ کے سب سے مہنگے کھلاڑی تھے ۔۔۔ اتنے مہنگے کہ جتنے میں فرنچائز بھی نہ بلیں ۔۔۔۔ pic.twitter.com/4nyVOEmKB7
— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) August 17, 2021
یہ بھی پڑھیے
آئی سی سی کی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروانے کی کوششیں
اینکر پرسن کی ٹوئٹ پر چند صارفین نے لکھا کہ آپ کو ٹوئٹ میں وضاحت کرنی چاہیے تھی کہ اداکار کس طرح مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔ کیا انہوں نے فرنچائز سے کوئی کھیل کھیلا ہے؟
اس کی ضرورت کیا تھی
— Abdur Rashid (@abdurrashid3313) August 17, 2021
ٹوئٹر صارفین نے شعیب جٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ادھوری بات کرکے اداکار پر کوئی بڑا الزام لگانا چاہتے ہیں، ایک صحافی کو اپنی صحافتی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے پورا سچ بیان کرنا چاہیے۔
یہ کھلاڑی کب بن گیا 🤔
— عـــثـــمـــان عـــبـــاسـی🦁🦁 (@UsmanAb707) August 17, 2021









