عثمان خالد بٹ عائشہ اکرام کے حق میں سامنے آگئے
اداکار نے انسٹاگرام پر تہمت لگانے والوں کے لیے طنزیہ انداز میں گانا شیئر کردیا۔

پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے مینار پاکستان پر ہراسگی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرام کے حق میں پوسٹ شیئر کردی۔ اداکار نے ان تمام افراد پر طنز کیا ہے جو سوشل میڈیا پر عائشہ اکرام کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔
ہمارے ملک میں یہ روایت ہے کہ جو شخص خود ظلم کا نشانہ بنتا ہے لوگ اسی پر تہمت لگانا شروع کردیتے ہیں۔ خاص طور پر جب بات کسی خاتون کی ہو تو سوشل میڈیا پر اس کی کردار کشی شروع کردی جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ مینار پاکستان پر ہراسگی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرام کے ساتھ ان دنوں ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک گروہ نے خاتون کے خلاف محاذ کھڑا کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ خاتون ٹک ٹاکر کی ہی غلطی ہے کہ انہوں نے لوگوں کو وہاں مدعو کیا اور اکیلے وہاں پہنچ گئیں۔
سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اس قسم کی آراء سامنے آنے پر اداکار عثمان خالد بٹ عائشہ اکرام کے حق میں نکل آئے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عثمان خالد بٹ نے طنزیہ پوسٹ شیئر کردی۔ گانے کی ویڈیو میں کہا جارہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سی بے وقوفانہ پوسٹس دیکھی ہیں لیکن اس سے زیادہ عجیب و غریب پوسٹ نہیں دیکھی۔ یہ انٹرنیٹ پر کہی گئی اب تک کی سب سے زیادہ وقوفانہ بات ہے۔
Bohat hard. pic.twitter.com/a2TExwVsMx
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) August 20, 2021
یہ بھی پڑھیے
اقرار الحسن کے خلاف ٹرینڈ کیوں چل رہا ہے؟
اداکار کی اس ویڈیو سے متعدد صارفین نے اتفاق کیا۔
That’s me when I see people victim blaming with their stupid conspiracy theories.
— whotiswot? (@speckofdust20) August 20, 2021
ایک صارف نے عثمان خالد بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی سوچ کو الفاظ دینے کا شکریہ۔
HAHAHHAHHAHHAHA Thank you for giving words to my internal feeling.
— Sundus Asif (@SundusAsif) August 20, 2021
واضح رہے 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں 400 افراد کے گروہ نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کو تشدد اور ہراسگی کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔









