لاہور واقعے کے بعد میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ
میرا کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ ایک دن خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔
اپنی گلابی انگریزی سے شگوفے بکھیرنے والی اداکارہ میرا نے خواتین کو عزت دینے کے حوالے سے عجیب و غریب مشورہ دے ڈالا، اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
پاکستانی معاشرے میں خواتین سے ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر دیگر طبقات کے ساتھ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی پریشان ہیں۔ ہر کوئی اپنی سوجھ بوجھ کے مطابق ان واقعات کے تدارک کے لیے حل پیش کررہا ہے۔ ایسے میں اداکارہ میرا کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں۔
میرا نے خواتین کے احترام سے متعلق مردوں کو عجیب مشورہ دے ڈالا۔ نئی ویڈیو میں اداکارہ نے مردوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ لڑکیوں کی عزت کیا کریں، لڑکیوں کو احترام اور عزت دیا کریں، لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ ایک دن خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
نادیہ خان نے اداکارہ میرا کی خواہش کا بھانڈا پھوڑ دیا
سوشل میڈیا پر میرا کا یہ انوکھا ویڈیو کلپ خوب وائرل ہورہا ہے۔ کچھ صارفین اداکارہ کے مشورے پر ہنس رہے ہیں تو کچھ انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
واضح رہے اسکینڈل کوئن میرا جی نے کچھ عرصہ قبل مارننگ شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران نادیہ خان سے کہا تھا کہ ان کا اسکینڈل علی ظفر کے ساتھ بنادیں۔ اور ابھی اعلان کریں، کچھ بھی ان کے اور علی ظفر کے بارے میں۔ میرا کی اس بات پر نادیہ خان بھی حیران رہ گئیں تھیں۔