اداکارہ زارا عباس نے ترکش پراجیکٹ پر کام کرنے کا اشارہ دے دیا

زارا عباس نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اپنی تصویر میں ترکش آرٹسٹس کو ٹیگ کیا ہے۔

معروف اداکارہ اسماء عباس کی بیٹی اداکار زارا عباس نے کسی ترکش پراجیکٹ میں کام کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ترکی کے 3 مشہور میک اپ آرٹسٹس کو ٹیگ کیا ہے۔

اداکارہ زارا نے اپنے کیریئر کا آغاز 2016 سے فہیم برنی کے ڈرامہ سیریل ڈھکن سے کیا جس میں انہوں نے عدیل چوہدری اور گھانا علی کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ تب سے اداکارہ اپنی بے مثال مہارتوں کے ذریعے ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا پر راج کررہی ہیں۔

اداکارہ اور ماڈل زارا عباس ڈرامہ سیریلز کے ساتھ ساتھ فلموں کا بھی حصہ رہی ہیں۔ ان کے مداح اور ناقدین باہمی طور پر اس شعبے میں ان کی لگن کو بہت سراہتے ہیں۔

زارا عباس گزشتہ دنوں اپنے کسی نئے پراجیکٹ کے سلسلے میں ترکی گئی تھیں، اس حوالے سے تاحال انہوں نے اپنے مداحوں کو کچھ نہیں بتایا۔ اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ 12 گھنٹے کے اندر کام مکمل ہونے پر سیلفی تو بنتی ہے۔

اس کے علاوہ زارا عباس نے اپنی ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ترکش ساتھیوں کو ٹیگ کیا ہے۔ اداکارہ کی تصویر پر صارفین کا کہنا ہے کہ زارا عباس اب شاید کسی نئے ترکش پراجیکٹ میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ تحاریر