منی ہائسٹ کا نیا سیزن ملازمین کے لیے چھٹی لے آیا
راجستھان کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو ’منی ہائسٹ‘ کے پانچویں سیزن کو دیکھنے کے لیے چھٹی دے دی۔
بھارت میں اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’منی ہائسٹ‘ کے پانچویں سیزن کو دیکھنے کے لیے کمپنی نے اپنے ملازمین کو چھٹی دے دی۔ اس انوکھے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔
دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی نیٹ فلکس کی کرائم سیریز منی ہائسٹ کے آخری سیزن کا پہلا حصہ کل ریلیز ہونے جارہا ہے۔ جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے کروڑوں افراد بےتاب ہیں۔ بھارتی فرم نے تو اس حوالے سے ایک ایسا اعلان کردیا جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ۔
راجستھان کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو ’منی ہائسٹ‘ کے نئے سیزن کو دیکھنے کے لیے خصوصی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ ملازمین گھر پر بیٹھ کر آرام سے سیریز سے سے لطف اندوز ہوں۔ کمپنی کے سربراہ نے ملازمین کے نام خط میں لکھا کہ 3 ستمبر کو منی ہائسٹ سیزن 5 کی ریلیز کے موقعے پر ملازمین کو چھٹی دی جاتی ہے۔ کیونکہ انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ تفریح کے کچھ لمحات ملازمین کے کام میں توانائی لاتے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
منی ہائسٹ کے آخری سیزن کا ٹریلر جاری
کمپنی کے اس خط نے سوشل میڈیا پر خوب داد وصول کی ۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کیا اس موقعے پر نیٹ فلکس کے ملازمین کو بھی چھٹی مل رہی ہے؟ خط کی مقبولیت ٹوئٹر پر اس قدر بڑھ گئی کہ نیٹ فلکس انڈیا کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی اسے کوٹ ٹوئٹ کیا گیا۔
Are Netflix workers’also getting a holiday 😂
— Shashank Nair (@ShashankNair2) August 30, 2021
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منی ہائسٹ کو انڈیا میں بھی بنایا گیا ہے، جس کے ٹائٹل سانگ میں بالی ووڈ اداکار انیل کپور بھی موجود ہیں۔ منی ہائسٹ کا پلاٹ پروفیسر کے گرد گھومتا ہے جو اربوں یوروز کی پرنٹنگ کی واردات کو روکنے کا ارادہ کرتا ہے۔ اس کام کے لیے ایسے 8 افراد کو چنا جاتا ہے جن کی زندگی میں کھونے کے لیے کچھ باقی نہیں ہوتا۔
واضح رہے ہسپانوی سیریز کے پانچویں سیزن کا دوسرا حصہ 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔