ڈی جی آئی ایس آئی کابل پہنچ گئے
جنرل فیض حمید اور دیگر افسران طالبان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایک روزہ دورے پر آج صبح کابل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ طالبان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
جنرل فیض حمید وزارت خارجہ کے افسران کے ہمراہ آج صبح کابل پہنچے۔ انہیں طالبان شوریٰ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔
ISI Chief Lt Gen Faiz Hamid arrived Kabul this morning leading delegation of senior Pakistani officials. Gen Faiz is highest ranking foreign official to reach Kabul on invitation of Taliban Shura. Issues to discuss immediate future of Pak Taliban security economic trade ties pic.twitter.com/Ku2Jcyl3RK
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) September 4, 2021
حکام کے مطابق جنرل فیض حمید اور دیگر افسران طالبان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاکستان اور طالبان کے دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی اور تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے تجارتی جہاز کے عملے کو بچا لیا
دوسری جانب طالبان قیادت کی جانب سے آج اپنی حکومت کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے اپنی کابینہ میں سابق رہنماؤں حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔









