ناقدین کا پی ایم ڈی اے بل کے پیچھے فوج کے ملوث ہونے کا الزام
ناقدین نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ کو بنیاد بنا کر سیاق وسباق سے ہٹ کر باتیں کرنا شروع کردی ہیں۔
پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مخالفین وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر اس بل کو پاک فوج کی ایما پر لانے کے باتیں کررہے ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خطاب کی کچھ لائنز شیئر کی تھیں۔ وفاقی وزیر نے لکھا کہ آرمی چیف نے جعلی خبروں اور غلط معلومات کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے سربراہ پاک فوج کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان حقیقت پر مبنی ہے۔
یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے #FakeNews اور #Disinformation کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے، ان کا تجزیہ صائب اور حقیقت پر مبنی ہے اسی لئے PMDA لا رہے ہیں تا کہ ان خطرات سے نبٹا جا سکے آزادی صحافت کو سب سے بڑاخطرہ زرد صحافت سے ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 7, 2021
وفاقی وزیر کی ٹوئٹ پر پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مخالف صحافیوں اور سماجی ورکز نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بل آخر حکومت نے تسلیم کرلیا کہ اس بل کو لانے کے پیچھے فوج کا ہاتھ ہے۔
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے وضاحت کر دی کہ اس اتھارٹی کو لانے کے پیچھے کون ہے اور کیا مذموم مقاصد ہیں. https://t.co/OkK9uSHL4z
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) September 7, 2021
اب سمجھ گئے PMDA کیوں لا رہے ہیں https://t.co/RLfY1Ha1QJ
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) September 7, 2021
یہ بھی پڑھیے
افغانستان میں امریکی ہار پر بھارتی میڈیا اور عوام الجھن کا شکار
دوسری جانب جعلی خبروں اور غلط معلومات کو قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ سمجھنے والے صارفین نے پی ایم ڈی اے بل پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان شاید دنیا کا پہلا ملک ہوگا جہاں پڑھے لکھے لوگ غلط معلومات کا دفاع کر رہے ہیں۔ حکومت کو جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں فیک نیوز اور جھوٹ کے دفاع کے لئے بھی پڑھے لکھے اور بظاہر مہذب لوگ دستیاب ہیں
— عسکری رینچ (@NaikRooh) September 7, 2021