بی بی سی کے رپورٹر لائیو شو میں بڑی غلطی کر بیٹھے

ڈین جانسن بھارت سے افغانستان کی صورتحال پر آگاہ کررہے تھے کہ انوکھا واقعہ پیش آیا۔

کہتے ہیں کہ انسان غلطیوں کا پتلا ہے یعنی انسان سے غلطی سرزد ہونا فطری عمل ہے لیکن یہ عمل اگرلائیو ٹی وی شو یا کیمرے میں ریکارڈ ہوجائے تو یاد گار ہوجاتا ہے۔ ایسی ہی ایک غلطی بی بی سی کے رپورٹر لائیو پروگرام میں کر بیٹھے ہیں۔

لائیو ٹی وی شوز اور براڈ کاسٹنگ کے دوران ایسے سیکڑوں واقعات ریکارڈ ہوچکے ہیں جو ناظرین کیلئے مسکراہٹ کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ حالیہ ہی بی بی سی کے لائیو نیوز سیشن میں پیش آیا جہاں بی بی سی کے نامہ نگار "ڈین جانسن” بھارت سے افغانستان کی صورتحال پر آگاہ کررہے تھے۔

لائیو سیشن کے دوران ڈین جانسن کو احساس ہوا کہ اچانک نیوز روم لندن سے ان کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ انھوں نے کچھ لمحے انتظار کیا اور جواب موصول نا ہونے کی صورت میں یقین کرلیا کہ ان کا رابطہ نیوز روم سے ٹوٹ چکا ہے حالانکہ وہ نیوز روم کو نہیں سن پارہے تھے لیکن ان کی ویڈیو اور آواز براہ راست بی بی سی کی نشریات پر دیکھی اور سنی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے لیگی رہنماؤں میں اختلافات شہباز شریف کے لیے چیلنج

ڈین جانس نے سوچا کہ نیوز روم سے انکا رابطہ ٹوٹ چکا ہے چند لمحے خاموشی سے جواب کا انتظار کیا، جواب موصول نا ہونے پر بیزاری سے بولے کہ "یہ کام ، یار، یہ نوکری” کہتے ہوئے اٹھ گئے یہ پورا واقعہ بی بی سی پر لائیو نشر ہوگیا۔ڈین جانسن کے اس تاثر پر اینکرہنس دیئے اور نیوز کو آگے بڑھادیا ۔

ڈین جانسن نے بعد میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بجلی کی اچانک بندش کے بعد میں سننے سے قاصر تھا اس لئے میں سمجھا کہ میرا رابطہ نیوز روم سےٹوٹ گیا لیکن میں براہ راست تھا۔

متعلقہ تحاریر