معروف اینکر پرسن ماریہ میمن کی مرحومہ ماں کا سونا بینک سے چوری
ماریہ میمن نے کہا ہے کہ ہمیں امید نہیں ہے کہ ہمارے چوری شدہ زیورات واپس ملیں گے اس لئے اپنے بینک لاکر کی نگرانی کریں
پاکستان کی معروف اینکر پرسن ماریہ میمن نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بتایا ہے کہ نجی بینک یو بی ایل کے لاکرمیں ان کی والدہ نے سونے کے زیورارت رکھوائے تھے ،اپنے انتقال سے قبل انھوں نے میری بہن کو ان زیورات کے حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی اور ا س حوالے ہدایات بھی دیں کہ اس سونے کا کیا کرنا ہے ۔
اینکرپرسن ماریہ میمن نے بتایا کہ والدہ کےانتقال جس کو ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہے اس کے بعد میرے والد نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع یو بی ایل گئے لیکن بینک مینجر نے انہیں سرٹیفیکیٹ لانے کو کہا اور لاکر تک رسائی کی اجازت نہیں دی جس کے بعد میرے والد واپس آگئے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں ایک ہی روز میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں
directions about what to do with it . Few weeks after her demise,my father went to the #UBL Model Town Branch in Lahore to operate a joint locker where he was registered as an either/or survivor. The bank CSR and manager didn’t allow my father to operate the locker. (2/n)
— Maria Memon (@Maria_Memon) September 11, 2021
اینکر پرسن نے بتایا کہ اس کے بعد میری بہن بیرون ملک چلی گئی تھیں اس لئے ہم نے اس معاملے کو کچھ روز کیلئے مؤخر کردیا تھا پھر تقریباً دو ہفتےبعد بینک کی جانب سے ہمیں پیغام ملا کہ اب ہم لاکر استعمال کر سکتے ہیں ،اس پیغام کے بعد والد صاحب نے جا کر لاکر کھولا تو وہ خالی تھا اس میں صرف جیولری کے خالے ڈبے رکھے ہوئے تھے میری مرحوم والدہ کے زیورات بینک کے لاکر سے چوری ہوچکے تھے ۔
ماریہ میمن نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ جب ہم نے بینک مینجر سے اس حوالے سے شکایت کی تو پہلے انھوں نے اپنے عملے کے افراد کا دفاع کرنا شروع کیا تاہم بینک انتظامیہ نے تسلیم کیا کہ ہمیں اس لاکر تک رسائی دے دینی چاہئے تھے۔
ماریہ میمن نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید نہیں ہے کہ ہمارا بینک سے چوری شدہ سونا واپس ملے گا اس لئے اپنے بینک لاکرز کی کڑی نگرانی کریں