قومی ترانے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، حکومت کی وضاحت
قومی ترانے کو جدید ٹیکنالوجی اور بڑی تعداد میں گلوکاروں کے ساتھ دوبارہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ اصل الفاظ اور دھن تبدیل نہیں ہوگی۔
گزشتہ دنوں ایک حکومتی شخصیت کی جانب سے منسوب ایک بیان خبروں کی زینت بنا رہا کہ حکومت قومی ترانے میں تبدیلی لانا چاہتی ہے۔
اس خبر کے بعد ملک میں ہر طرف بھونچال مچ گیا، شہریوں نے اظہار خیال کیا کہ تبدیلی سرکار پہلے ان معاملات کو تبدیل کرلے جن کا وعدہ وہ الیکشنز میں کر کے آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
"وطن کی مٹی گواہ رہنا” یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا ترانہ
مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد بالآخر حکومت کی جانب سے ایک وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔
National Anthem to be re-recorded with most advanced technology and a larger number of vocalists. There wouldn’t be any change in original words and composition. pic.twitter.com/NbJnYaMuO0
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 30, 2021
حکومتِ پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا گیا ہے کہ قومی ترانے کو جدید ٹیکنالوجی اور بڑی تعداد میں گلوکاروں کے ساتھ دوبارہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ اصل الفاظ اور دھن کی ترتیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
اس وضاحت کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا اور قومی ترانے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔
THANK YOU for NOT changing the words n composition 🙏🏻😭😭😭 bs is baat py meri or apki gov ki larai ho jani thi meny apko bakhshana nhi tha.. Anyways now we’re good. And you’re LOVE ❤️😘
— 🦂 (@strawberrypk_) September 30, 2021
قومی ترانہ "پاک سرزمین شادباد” حفیظ جالندھری نے تحریر کیا تھا جسے سن کر آج بھی پاکستان کا ہربچہ، بوڑھا اور جوان احترام اور تعظیم میں کھڑا ہوجاتا ہے۔
جنوبی افریقہ میں مقیم ایک مسلم تاجر اے آر غنی نے ترانے کی دُھن اور نغمہ تیار کرنے والوں کے لئے پانچ پانچ ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ احمد علی غلام علی چھاگلہ کی دھن منظور ہو گئی۔
اس دھن کو موسیقار بہرام رستم نے اپنے پیانو کے ساتھ ریڈیو میں ریکارڈ کرایا۔ ترانے کا دورانیہ ڈیڑھ منٹ رکھا گیا۔ آج بھی وہی ہے۔