پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ٹاکرا، چاچا کرکٹ کی انوکھی شرط

چاچا کرکٹ نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنی ہے تو مجھے 10 ہزار فالورز درکار ہیں۔

کرکٹ سے محبت کرنے والا کوئی بھی پاکستانی ایسا نہیں ہوگا جس کو عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ کا پتا نہیں ہوگا۔ ہر بڑے میچ میں سبز ہلالی پرچم کے لباس میں ملبوس چاچا کرکٹ جوشیلے انداز میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ چاچا کرکٹ پوری دنیا میں کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کی پہچان بن چکے ہیں۔

کئی دہائیوں سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسپورٹ کرنے والے عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 10 ہزار لوگ مجھے ٹوئٹر پر فالو کرنے لگیں تو پاکستان انڈیا کے خلاف 24 اکتوبر کھیلا جانے والا میچ جیت جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی سیاستدان مودی کی "بی ٹیم” نکلے، پاک بھارت میچ کی مخالفت

پاک بھارت ورلڈ کپ ٹاکرے سے قبل ریپ سانگ بھی آگیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتےہوئے چاچا کرکٹ نے لکھا ہے کہ ” سلام پاکستانی کرکٹ شائقین۔ اگر پاکستان نے ورلڈ کپ جیسے بڑے مقابلے میں پہلی بار بھارت کو 24 اکتوبر کو ہرانا ہے تو مجھے ٹوئٹر پر 10 ہزار فالورز چاہیے ہوں گے۔ مجھے فالو کریں آپ کا وقت شروع ہوتا ہے اب۔”

چاچا کرکٹ کے ٹوئٹ کے جواب میں سوشل میڈیا پر ملاجلا رجحان سامنے آرہا ہے، بڑی تعداد میں صارفین کی جانب سے چاچا کرکٹ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جبکہ چند ایک نے تنقید کی بھی ہے۔

عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر ہینڈلر نے کہا ہے کہ "آپ جب تک ان شاء اللہ نہیں کہیں گے ایسی کوئی کامیابی ملنے والی نہیں۔”

ٹوئٹر کے ایک انڈین صارف ویرن گاندھی نے چاچا کرکٹ کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اگر 10 ہزار فالورز کے باوجود بھی پاکستان میچ ہار گیا تو چاچا کرکٹ تمام فالورز کو 1000 روپے دیں گے۔”

ارسلان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "چاچا کرکٹ اچھے دنوں کی یادگار نشانی ہے۔”

تیمور خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "ان شاء اللہ ہم میچ جیتیں گے ، چاچا میں آپ کو فالور ہوں۔”

میاں ضیاالحق نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "چاچا کرکٹ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں ، سدا سلامت رہیں۔؟

پرسننا کمار نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔”

متعلقہ تحاریر