پاکستان بمقابلہ بھارت، کرکٹ کی مختصر تاریخ
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمز اب تک 132 ون ڈے، 59 ٹیسٹ اور 5 ٹی 20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ آج شام کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک میں میچ دیکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمز اب تک 132 ون ڈے میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ہائی وولٹیج میچ سے قبل پاکستان کو حوصلہ شکن شکست
بھارتی سیاستدان مودی کی بی ٹیم نکلے، پاک بھارت میچ کی مخالفت
ان میں سے پاکستان نے 73 میچز میں فتح حاصل کی جبکہ انڈیا صرف 55 میچ جیت سکا۔
دونوں ممالک کی ٹیمز نے 59 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے ہیں جن میں پاکستان نے 12 اور انڈیا نے بالترتیب 9 میچز کھیلے۔
پاکستان اور انڈیا کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر 1952 کو کھیلا گیا تھا، پہلا ون ڈے میچ یکم اکتوبر 1978 کو جبکہ پہلا ٹی 20 میچ 14 ستمبر 2007 کو کھیلا گیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین 5 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں سے چار بھارت نے جبکہ ایک پاکستان نے جیتا۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں سات میچ ہوئے اور ساتوں میں بھارت کامیاب رہا۔
چیمپیئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمز کے آپس میں 5 مقابلے ہوئے جس میں پاکستان نے تین جبکہ انڈیا نے 2 میں کامیابی حاصل کی۔









