بلوچستان میں نقصان کی ذمہ دار بی اے پی اور پی ٹی آئی ہوگی، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس میں باپ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین نے جام کمال پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا ہے بلوچستان کو کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار بی اے پی ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار جام کمال خان علیانی نے بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اجلس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اردگرد بیٹھے لوگوں پر نظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے

شیخ رشید نے کالعدم ٹی ایل پی پر مقدمات ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

عالمی امن کے لیے پاک فوج کی خدمات دنیا کے سامنے ہیں، آرمی چیف

جام کمال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بے اے پی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجود اراکین نے جام کمال کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحاد ہر حال میں ایک ساتھ رہیں گے۔

اراکین اجلاس کا کہنا تھا اتنے بڑے اتحاد کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔

اجلاس کے مختصر خطاب کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے اتحادیوں پر فخر ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم عزت مآب وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ وفاقی کابینہ کے اراکین کو بلوچستان کے داخلی مسائل میں مداخلت سے روکیں۔

جام کمال خان نے مزید لکھا ہے کہ یہ سیاسی تحریک بلوچستان سے شروع ہوئی ہے اور یہ تحریک پاکستان میں ایک نئے سیاسی زاویے کی سوچ کو پیدا کرے گی۔ انہوں نے ابن العربی سے منسوب ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔

متعلقہ تحاریر