انڈیا کے خلاف پاکستان کی فتح، اداکار اکشے کمار پر بننے والی میمز وائرل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے ہائی فیور میچ میں پاکستان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کو شکست سے دوچار کردیا۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں پاکستانی بلے باز محمد رضوان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ نے بھارتی اداکار اکشے کمار کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا۔

پاکستان اور انڈیا کے میچ کے دوران بھارتی اداکار اکشے کمار ، پریتی زنٹا اور اروشی روٹیلا سمیت متعدد انڈین اداکار اسٹیڈیم میں موجود تھے تاہم پاکستانی بلےبازوں کی شاندار بلے بازی کے آگے اکشے کمار کے ہوش اڑ گئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے میمز کے ڈھیر لگا دیئے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر12مرحلہ: پاکستان کی انڈیا کو 10وکٹوں سے شکست

ممبئی کروز شپ ڈرگز کیس: اننیا پانڈے بھی تفتیش کے لئے طلب

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک صارف عباسی شہر یار نے میم بناتے ہوئے لکھا ہے کہ "وہ آئے ، انہوں نے دیکھا اور وہ ہار گئے۔”

شہاب الرحمان نامی ٹوئٹر صارف نے اکشے کمار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” میں تو صرف دبئی گھومنے آیا تھا۔”

عبدالرحمان نامی صارف نے دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے "میچ سے پہلے اور میچ کے بعد۔”

ہانیمہ نامی خاتون ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "اس وقت ہر انڈین کو اکشے کمار میں دیکھا جاسکتا ہے۔”

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد عامر نے اکشے کمار کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ” امید ہے آپ نے میچ کو انجوائے کیا ہوگا، بیٹر لک نیکسٹ ٹائم۔”

متعلقہ تحاریر