نسلہ ٹاور کو گرانے کا معاملہ، ڈیمولیشن کمپنیز سے درخواستیں طلب

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ دنوں نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ بلاسٹ کے ذریعے گرانے کا حکم دیا تھا۔

کمشنر کراچی اقبال میمن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے ڈیمولیشن کمپنیز کے ذریعے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

کمشنر کراچی اقبال میمن کی زیر صدارت نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں نسلہ ٹاور گرانے کے تمام تیکنکی پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ایک ہفتہ میں عمارت گرانے کے لئے ڈیمولیشن کمپنیز سے اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق تیاریاں جاری، گیس منقطع

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نسلہ ٹاور گرانے کے لئے یہ اشتہار فوری طور پر جاری کیا جائے گا تاکہ دوسرے روز اخبارات میں اشتہار مشتہر کیا جا سکے۔

اجلاس میں ایف ڈبیلو او ، سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی پاکستان رینجرز منرلز اینڈ مائنز اور شعبہ تجاوزات بلدیہ عظمی کراچی کے سینئر افسران این ای ڈی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار سانگی کے علاوہ ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی، ایس ایس پی شرقی قمر رضا جسکانی، اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد عاصمہ بتول، شہری تنظیم کے جزل سیکریڑی امبر علی بھائی اور دیگر نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ دنوں نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ بلاسٹ کے ذریعے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر