کسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں کہ ریاست کو بلیک میل کرے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی صورت یہ برداشت نہیں کیا جائے گا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا جائے۔ ریاست کی صبر کی حد ہوتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔ اب تک چھ پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں ہم اور کتنی دیر آپ کو برداشت کریں گے۔ کالعدم ٹی ایل پی کا وتیرہ ہے کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر سڑکیں بند کردیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی معاونت کے مثبت اثرات، انٹر بینک میں ڈالر 1.52 روپے سستا ہوگیا
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی ریاست پاکستان کو کمزور سمجھنے کی کوشش نہ کرے۔ فیصلہ ہوا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ عسکریت پسند تنظیم جیسا سلوک کیا جائے گا۔ کالعدم ٹی ایل پی اب سیاسی سے عسکریت پسند تنظیم بن چکی ہے۔ جن جن ممالک سے انہیں سپورٹ مل رہی ہے اس بھی روکیں گے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کو ہندوستان سے امداد مل رہی ہے۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی بغیر وجہ کے سڑکوں پر آگئی ہے۔ اس طرح ہر ایک گروپ کے مطالبات مانتے رہے تو ریاست کہاں کھڑی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان نے القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کو شکست دی ہے۔ آج سے کالعدم ٹی ایل پی کو سیاسی جماعت نہیں سمجھا جائے گا۔ جھوٹی خبریں پھیلانے والے اپنے رویے پر نظرثانی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں لڑائی جھگڑوں میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 49 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے دراخوست کی ہے کہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال کیا جائے۔
صوبہ سندھ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری ک کہنا تھا کہ سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت اشیاء ضروریہ کی قیمتیں زیادہ ہیں۔