رونالڈ کومین بارسلونا کے ہیڈ کوچ  کے عہدے سے فارغ

رونالڈ کومین فٹبال کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے ڈیفینڈر ہیں، انھوں نے 253 گول اسکور کئے ہیں

کیمپ نو میں 14 ماہ تک بارسلونا کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کےبعد رونالڈ کومین کو عہدے سے برطرف کردیا گیا، بارسلونا اس سیزن کے چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے میں پہلے ہی دو مرتبہ شکست سے دوچار ہوچکی ہے جبکہ La Liga میں دس گیمز میں صرف 15 پوائنٹس حاصل کر سکی۔

بارسلونا پوائنٹ اسکور کے حوالے سے نویں نمبر پر ہے  گذشتہ روز  Rayo Vallecano کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد مزید چھ پوائنٹس  سے محروم ہوگئی ہے یہ شکست بارسلونا کی گذشتہ چار مقابلوں میں مسلسل چوتھی شکست تھی۔

یہ بھی پڑھیے

نم آنکھوں کے ساتھ میسی بارسلونا کلب کو الوداع کہہ گئے

میسی اور بارسلونا کی 21 سال بعد راہیں جدا

اسپینش کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کلب کے صدر جوآن لاپورتا  نے  Rayo Vallecano  سے شکست کے بعد رونالڈ کومین کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور وہ آج اسکواڈ کو الوداع کہہ دیں گے۔”

واضح رہے کہ رونالڈ کومین فٹبال کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے ڈیفینڈر ہیں، انھوں نے اپنے فٹبال کیریئر میں 253 گول اسکور کئے جو فٹبال کی تاریخ کا اب تک نا ٹوٹنے والا ریکارڈ ہے، آج تک کوئی فٹبال کا کھلاڑی اس کارنامے کو سرنہیں کرسکا ہے اور مستقبل قریب میں بھی اس کے ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے

متعلقہ تحاریر