سپر ماڈل جیجی حدید اور گلو کار زین ملک  کی راہیں جدا ہوگئیں

زین ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے نجی معاملات کو دنیا کے سامنے تماشہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ اقدامات کرنے پڑے ہیں

زین ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے نجی معاملات کو دنیا کے سامنے تماشہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا، دونوں  کے درمیان علیحدگی کی وجہ جیجی حدید کی والدہ سے زین ملک کا مبینہ تنازع  قرار دیا جارہا ہے۔

26 سالہ فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید اور 28 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک  نے بیٹی کی پیدائش کے 13 ماہ بعد راہیں جدا کرلیں،  زین ملک نے  سپر ماڈل جیجی سے علیحدگی اختیار کرنے کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، انھوں نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ  کرتےہوئے بتایا کہ ’آپ سب جانتے ہیں کہ میں ایک پرائیویٹ بندہ ہوں اور اپنی نجی زندگی کو عام نہیں کرتا۔‘علیحدگی کے حوالے سے زین ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے نجی معاملات کو دنیا کے سامنے تماشہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ اقدامات کرنے پڑے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اپنے طویل ٹوئٹ میں اپنی بیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے کوئی مشکل کھڑی کرنا نہیں چاہتے اور اسے وہ سب مہیا کریں گے جس کی وہ حقدار ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ دونوں کی علیحدگی کی وجہ جیجی کی والدہ سے زین ملک کا مبینہ تنازع بنی ہے،  جیجی حدید کی والدہ یولانداحدید نے الزام لگایا ہے کہ زین ملک نے اسے مارا پیٹا ہے  اوہ اس معالےکو پولیس میں لےجانے پر غور کررہی ہیں جبکہ زین ملک نے الزامات کو مستر دکرتےہوئے کہا ہے کہ   ان کے ساتھ سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا تھا تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا جس کا الزام  لگایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ زین ملک اور جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو کئی ایک مقامات پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا جبکہ دونوں نے ایک دوسرے سے کھلے عام محبت کا دعویٰ بھی کیا اہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوگئے جنوری 2020 کے بعد جیجی حدید اور زین ملک کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے تعلقات بحال ہونے پر کھل کر بات نہیں کی تھی۔24 ستمبر 2020 کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام خائی رکھا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر