ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان مسلسل تیسرے میچ میں کامیاب
افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست، انیسویں اوور میں آصف نے چار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انیسویں اوور میں آصف علی نے چار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ آصف علی کو دیا گیا، انہوں نے 7 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 25 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف
ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 3 رنز سےشکست دے دی
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ رنز بنائے، ان کا اسکور 51 رنز تھا۔
اوپنر محمد رضوان 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ فخر زمان نے 30 اور محمد حفیظ نے 10 رنز بنائے، شعیب ملک 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
افغانستان سے اسپنر راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمان، نوین الحق اور محمد نبی ایک ایک وکٹ لے سکے۔
دوسری طرف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر آصف علی کے لیے سوشل میڈیا پر شاباشی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے بھی ٹوئٹر پر آصف علی کو شاباشی دی۔
Wow! Muhammad Asif!! What an exhibition of power hitting!! What an innings!
Thank you for another glorious victory Team Pakistan 💚🇵🇰
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 29, 2021