نیو میچ فنشر پاکستان کی نئی پہچان آصف علی ، تجھے نہیں بھولوں گا

پاکستانی بلے باز آصف علی نے 7 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر جیت افغانستان کے ہاتھوں سے چھین لی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے 12 میچ پاکستان نے آصف علی کے چار چھکوں کی مدد سے افغانستان کو شکست سے دوچار کردیا۔ آصف علی نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 7 گیندوں پر 25 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کے خلاف پاکستان کو فتح دلانے والے آصف علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ٹیم پاکستان اور آصف علی کی شاندار کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف ، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ، وفاقی وزراء اور دیگر سیاستدانوں کی جانب سے ٹیم کو مبارکباد اور آصف علی کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان مسلسل تیسرے میچ میں کامیاب

ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 3 رنز سےشکست دے دی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےلکھا ہے کہ "ٹیم پاکستان بہت مبارک: افغانستان ٹیم کی جانب سے متاثر کن کھیل پیش کیا گیا۔”

افغان کرکٹ ٹیم کی مزید تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا ہے کہ "میں نے آج تک کسی ٹیم کو عالمی کرکٹ میں اتنا جلدی اپنا مقام بناتے نہیں دیکھا جتنا جلدی افغان ٹیم نے بنایا ہے۔مقابلے کی اس سکت اور استعداد سے پتا چلتا ہے کہ کرکٹ میں افغانستان کا مستقبل روشن ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "پاکستان کی جیت پر مبارک ہو۔”

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ” واہ ! آصف علی: پاور ہٹنگ کا زبردست مظاہرہ کیا ، کیا اننگز تھی۔”

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "پاکستانی ٹیم کی ایک اور بڑی کامیابی، مبارکباد۔ آصف علی نے کیا اختتام کیا ہے۔ افغان ٹیم نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔”

چیئرمین پی سی بی رمیز نے شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "آصف علی نے دباؤ میں کھیل کر اپنی بیوٹی کو شو کیا ہے۔ زبردست لڑکوں یونہی لگن سے کھیلتے رہو۔”

انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز بین اسٹوکس نے لکھا ہے "آصف علی کا نام یاد رکھا جائے گا۔”

گلوکار علی ظفر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے "آصف علی کو باس کا خطاب دیا ہے۔”

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "آصف علی آپ نے دل خوش کردیا۔”

وزیر مملکت فرخ حبیب نے لکھا ہے کہ "مبارکباد ! چار چھکوں کے ساتھ کیا میچ کا اختتام کیا ہے۔ آصف علی آپ نے دباؤ میں بہترین کھیل پیش کیا۔”

ماڈل اور اداکار ناصر خان جان نے لکھا ہے کہ "آصف علی نے امریکا سے زیادہ افغانستان کو نقصان پہنچایا ہے۔”

متعلقہ تحاریر