ہالوین کا تہوار، اداکارہ متھیرا ایک نئے انداز میں
مغرب میں ساتویں صدی عیسویں میں یہ ایک مذہبی تہوار تھا تاہم انیسویں صدی میں اس کو مذہب سے الگ کردیا گیا

ہر سال اکتوبر کی اکتیس تاریخ کو بھوتوں اور چڑیلوں کے تہوار یعنی ہالووین کو اہل مغرب تو صدیوں سے منا رہے ہیں مگر اب ہمارے معاشرے میں بھی بعض طبقات کو یہ تہوار کو مناتے ہیں خصوصاً شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگ ہالووین کے موقع پر خود کو عجیب و غریب اور بعض مزاحیہ لباس میں اس تہوار کو مناتے ہیں ، ساتویں صدی عیسویں میں یہ ایک مذہبی تہوار تھا تاہم انیسویں صدی میں جب آئرلینڈ کے باسیوں کی ایک بڑی تعداد امریکہ ہجرت کر گئی تو یہ لوگ اپنے ساتھ ہالوین کا تہوار بھی امریکہ لے گئے اور آج یہ امریکہ کا ایک بڑا تہوار بن چکا ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ اور پروگرام کی میزبان متھیرا نے ہالوین کے لئے ایک منفرد انداز اختیار کیا ہے ، ویڈیوز اور پکچرز شیئرنگ کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر انھوں نے ہالوین کے لئے اپنے نئے انداز کے لباس میں تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ایک بے باک لباس زیب تک کئے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل گذشتہ سال بھی متھیرا نے ہالوین کے لئے خصوصی لباس تیار کرایا تھا اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انھوں نے تصاویر شیئر کی تھی جس کو صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔
پاکستان کے بیشتر فلمی ستارے اس تہوار کو پاکستان میں بھی اپنے احباب کے ساتھ مناتے ہیں ،ان ستاروں میں معروف اداکارہ عائشہ عمر بھی ہیں، جنہوں نے گذشتہ سال ہالووین کا تہوار منایا، مگر کچھ ایسے انداز میں کہ سوشل میڈیا صارفین مشتعل ہو گئے ہیں۔
بعض صارفین نے ہالووین کے تہوار اور پاکستان کے درمیان تعلق پر ہی سوال اٹھا دیئے ، کہنے لگے کہ ”ہالووین کا پاکستان سے کوئی تعلق ہے؟ اس کو منانے کی کوئی تُک نہیں بنتی، فضول!“