نیشنل بینک پر سائبر اٹیک، تمام سروسز معطل
کل رات ہیکرز نے حملہ کیا، مین سرور تک نہ پہنچ سکے، تمام کمپیوٹر نظام کو ماہرین ڈس انفیکٹ کررہے ہیں، صدر این بی پی
نیشنل بینک پر سائبر اٹیک، مالی نظام منجمد، نیشنل بینک آف پاکستان کی ملک بھر میں تمام سروسز معطل کر دی گئیں۔ بینک کے صدر عارف عثمانی نے کہا ہے کہ ہیکرز نے کل رات سائبر حملہ کیا۔
عارف عثمانی کے مطابق ہیکرز نے نیشنل بینک کے مائیکرو سافٹ والے سسٹم کو ہیک کر لیا ہے لیکن ہیکرز مین سرور میں گھسنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، بچوں کی بلو فلیمیں بنانے والا گروہ گرفتار
سائبر کے بعد سندھ میں گاما نائف سرجری بھی آ گئی
انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کے تمام کمپیوٹر نظام کو ماہرین ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، این بی پی اور نجی کمپنیز کے آئی ٹی ماہرین نظام بحال کر رہے ہیں۔
عارف عثمانی کا کہنا تھا کہ کل رات سے مسلسل کام کر رہے ہیں امید ہے پیر تک کامیاب ہوجائیں گے، پیر تک کامیابی نہ ملی تو آئسولیٹ کرکے سسٹم اور بینک سروسز جاری رکھیں گے۔
آئی ٹی ایکسپرٹ کے مطابق نیشنل بینک پر ایف بی آر جیسا سائبر اٹیک ہوا ہے۔