منوڑہ پارک آج سے شہریوں کےلئے کھول دیا گیا
450 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کو آج سے شہریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ بیچ پارک کا افتتاح کر دیاکرتے ہوئے کہا ہے کہ پراجیکٹ کراچی کی ترقیاتی اسکیموں کا ایک حصہ ہے، منوڑہ بیچ فیملیز کیلئے بہترین پکنک اسپاٹ بن گیا ہے۔
وزریراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کراچی کے ساحل پر منوڑہ بیچ پارک کا باقائدہ افتتاح کردیا ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کراچی کا پہلا ساحل سمندر ہے جسے تفریحی مقام بنایا گیا ہے، اس منصوبوکو کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی نے 450 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا ہے ، اور یہ آج شہریوں کی سیر و تفریح کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ منوڑہ کے ساحل کو ترقی دینے کا مقصد عوام کو بہترین تفریحی مقام مہیا کرنا ہے، پہلے منوڑہ ساحل کا استعمال بہت کم تھا، سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام بہت کم تعداد میں آتے تھےلیکن اب یہاں پر تفریح کیلئے آنے والے لوگوں کی تعداد بڑھتی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
وفاق سے سندھ کو بروقت فنڈز نہیں ملتے‘مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ کا حلقہ ‘دادو’ تجاوزات کی زد میں
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ ساحل سمندر ہی ہیں جو کراچی کو پاکستان کے دیگر شہروں سےمفردبنا تا ہے ، کراچی کی خوبصورتی میں ساحل سمند کا بہت مقام ہے جس کو سندھ حکومت نے مزید خوبصورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انھوں نےکہا کہ منوڑ ہ بیچ پارک پرا جیکٹ کراچی کی ترقیاتی اسکیموں کا ایک حصہ ہے یہ شہریوں کیلئے بہترین پکنک اسپاٹ بن جائے گا۔
واضح رہے کہ منوڑہ بیچ پار ک میں شہریوں کو دھوپ سے بچانے کے لئے چھوٹے بڑے 34 شیڈز جبکہ 76 پارک بینچز لگائی گئی ہیں، پارک میں بچوں کی خصوصی پلے ایریا بھی بنایاگیا ہے۔پلے ایریا میں 4 سلائیڈز، 2 جھولے، 2 ٹائر کرالنگ، 2 پانڈا فیملی سیٹ، واش روم بلاک، 11 دکانیں،اسٹریٹ لائیٹس، 30 گارڈن لائیٹس اور مختلف اقسام کے خوبصورت پودے بھی لگائے گئے ہیں، جبکہ فرنٹ پر ایک ایکڑ رقبے پر پارکنگ بنائی گئی ہے۔









