علی ظفر کا ویرات کوہلی کے لیے محبت بھرا سندیسہ
بھارت کو ٹی 20 ورلڈکپ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سے ویرات کوہلی کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
پاکستانی گلوکار علی ظفر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی حمایت میں بول پڑے، ٹوئٹر پر علی ظفر نے ویرات کوہلی کی ہمت بندھائی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے، بھارت کے اپنے پچھلے دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیے
محمد شامی کا دفاع، ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی
مخالف ٹیم کے لیے جشن منانا خلافِ قانون کیسے ہوگیا؟ سابق ٹینس اسٹار
پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں سے ہرایا۔
پے در پے دو بڑے میچز ہارنے کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ اپنی ٹیم پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ دیگر ممالک میں ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
معاملہ تنقید سے اس قدر آگے نکل گیا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی 8 مہینے کی بچی کو ریپ کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کو بھارت میں بھی پذیرائی حاصل ہے، انہوں نے ٹویٹ کر کے ویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھایا۔
We all have good & bad days in our lives. Same goes for players/teams. @imVkohli is a class act & should be respected. No player or team in the world should face personal attacks made to them or their families. Shughal apni jagah but discourse should be well spirited. #viratkholi
— Ali Zafar (@AliZafarsays) November 1, 2021
علی ظفر نے لکھا کہ ہم سب کی زندگی میں اچھے اور برے دن آتے ہیں۔ یہ سب کھلاڑیوں اور ٹیمز کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ ویرات کوہلی ایک عمدہ کھلاڑی ہیں اور ان کی عزت کی جانی چاہیے۔
علی ظفر نے مزید لکھا کہ کسی کھلاڑی اور کسی ٹیم پر ذاتی حملے نہیں ہونے چاہئیں، نا ہی ان کے خاندان پر۔
علی ظفر کی جانب سے کی گئی ٹویٹ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ بھارت سمیت پاکستانی شائقین کو بھی کھیل کو کھیل تک محدود رکھنا چاہیے اور اسے محاذ جنگ نہیں سمجھنا چاہیے۔