دبئی: پیسا ایوارڈ کیلئے میدان سج گیا، پاکستانی، ترکش اور عرب اداکارپہنچ گئے
’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز ‘(پیسا) 2021 میں مجموعی طور پر 24 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جائیں گے

دوسرے پیسا ایوارڈز کی تقریب کےلئے پاکستانی اور ترکش اداکار متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جمع ہوگئے ہیں جہاں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز سے نوازاجائے گا۔
View this post on Instagram
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے ’جمیرہ مدینت ایرینا‘ ہال میں دوسرے ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) 2021 کی رنگا رنگین تقریب کے لیے میدان تیار ہوگیا ہے جس میں پاکستانی شوبز شخصیات کے علاوہ ترکی اور دیگر عرب ممالک کے معروف فنکار شرکت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ترکی میں منعقدہ آئی پی پی اے ایوارڈز میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت
اداکارہ راکھی ساونت اور پاکستانی فنکاروں کی تصاویر وائرل
View this post on Instagram
’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز ‘(پیسا) 2021 میں مجموعی طور پر 24 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جائیں گے اور اس بار پہلی دفعہ سوشل میڈیا اسٹار جن میں یوٹیوبرز، ولاگرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث گزشتہ سال سینما بند رہنے اور فلمیں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے اس ایوارد سیرمنی میں فلم کی کیٹیگریز میں نامزدگیاں نہیں کی گئیں۔
View this post on Instagram
سالانہ ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) کے لیے دوسرے سال کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔پہلی مرتبہ ’پیسا‘ ایوارڈز میں سوشل میڈیا اسٹارز کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ کورونا کی وجہ سے سینما بند ہونے کے باعث اس مرتبہ فلموں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔
View this post on Instagram
اگرچہ کل 24 ہی کیٹیگریز کے جیتنے والوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے، تاہم انتظامیہ نے دو اسپیشل ایوارڈز ا یوتھ آئیکون‘اور ’گلوبل آئیکون کے ایوارڈز کے ونرز کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے۔پیسا انتظامیہ نے ’یوتھ آئیکون‘ کا ایوارڈ گلوکار، فلم ساز و موسیقار عمیر جسوال اور ’گلوبل آئیکون‘ کا ایوارڈ گلوکار حسن رحیم کو دینے کا اعلان کیا تھا۔









