’پیسا ‘ایوارڈ: پاکستانی اداکار وں کی صلاحیتیں عالمی سطح پر مانی جانے لگیں

ایوارڈ کی تقریب میں پاکستان ، ترکی اور مشرقی وسطیٰ کےدیگر مماک  سے تعلق رکھنے والے معروف فنکاروں نے شرکت کی۔

(پیسا) 2021 کی رنگا رنگین تقریب میں پاکستانی شوبز شخصیات کے علاوہ ترکی اور دیگر عرب ممالک کے معروف فنکار وں نے شرکت کی، تقریب میں ترک فنکاروں سمیت مجموعی طورپر 24 ایوارڈز دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے ’جمیرہ مدینت ایرینا‘ ہال میں دوسرے ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) 2021 کی رنگا رنگ  تقریب  منعقد ہوئی جس میں پاکستان ، ترکی اور مشرقی وسطیٰ کےدیگر ممالک  سے تعلق رکھنے والے معروف فنکاروں نے شرکت کی۔
گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری ترقی کی منازل طے کرتی جارہی ہے، پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل ہورہی ہے،

 دبئی کے ’جمیرہ مدینت ایرینا‘ ہال میں منعقد ہونے والے ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) 2021 سے قبل  آئی پی پی اے (انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز) بھی منعقد کیا جاچکا ہے یہ تقریب 31 اکتوبر 2021 کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں منعقد ہوئی جہاں اس کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by PISA Awards (@pisacompk)

’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز ‘(پیسا) 2021 میں مجموعی طور پر 24 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے  گئے  یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سوشل میڈیا اسٹار جن میں یوٹیوبرز، ولاگرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کو بھی ایوارڈ سے  نوازا گیا جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث گزشتہ سال سینما بند رہنے اور فلمیں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے اس ایوارڈ سیرمنی میں فلم کی کیٹیگریز کو شامل ہی نہیں کیا گیا ۔

’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز ‘(پیسا) 2021  میں  جن 24  کیٹیگریز  ایوارڈز دیئے گئے ان میں  دو ترک اداکاربھی شامل تھے جن کو خصوصی ایوارڈز دیے گئے، پہلا ایوارڈ معروف ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے اداکار عبدالرحمان (جلال آل ایمرے )اور اسی ڈرامے میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کے لڑکپن کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایمرے اوچپتے کو خصوصی انفلوئنسر ایوارڈز دیے گئے۔

’تقریب میں دو ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان  تقریب سےپہلے ہی کردیاگیا تھا   ان فاتحین میں ’یوتھ آئیکون‘ کا ایوارڈ گلوکار، فلم ساز و موسیقار عمیر جسوال اور ’گلوبل آئیکون‘ کا ایوارڈ گلوکار حسن رحیم کودیا گیا ، اس بار فلم کی کیٹیگریز میں ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود مہوش حیات کو سینما انڈسٹری میں خدمات سر انجام دینے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

اسپیشل ایوارڈز

’پیسا‘ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ – ہمایوں سعید ‘پیسا‘ گلوبل آئیکون آف دی ایئر 2020 – حسن رحیم ‘پیسا‘ یوتھ آئیکون آف دی ایئر 2020 – عمیر جسوال ، گلوبل انفلوئنسر ایوارڈ – جلال آل ایمرے اوچتپے، کنٹری بیوشن آف سینما – مہوش حیات، ڈیجیٹل کانٹینٹ ، بہترین انسٹاگرامر – رومیسا خان، بہترین سوشل میڈیا کامیڈین – سی بی اے ارسلان نصیر، یوٹیوبر آف دی ایئر – ڈکی بھائی، ولاگر آف دی ایئر – شاہ ویر جعفری، ٹک ٹاکر آف دی ایئر– جنت مرزا، فیشن، برائیڈل کوچیور ڈیزائنر آف دی ایئر – نومی انصاری، پریٹ آف دی پورٹر ڈیزائنر/ برانڈ آف دی ایئر – کھاڈی، ماڈل آف دی ایئر (میل اینڈ فی میل کرٹکس) – فہیم انصاری، پرومسنگ ماڈل آف دی ایئر – فائزہ اشفاق

موسیقی کی درجہ بندی میں   سنگر آف دی ایئر (جیوری) کا ایوارڈ   آئمہ بیگ، سانگ آف دی ایئر – ’باری 2‘ بلال سعید اور مومنہ مستحسن کو دیا گیا ۔

ٹیلی وژن

بیسٹ ٹائٹل ٹریک او ایس ٹی – ’عشق کیا‘ عاصم اظہر (عشقیہ اے آر وائے)، بہترین ڈراما لکھاری – زنجبیل عاصم شاہ – صدقے تمہارے، ہترین ڈراما ہدایت کار – فاروق رند – پیار کے صدقے، بہترین ٹی وی سیریل – پیار کے صدقے، بہترین ٹی وی اداکار (پاپولر)، فیروز خان – عشقیہ

 

 

متعلقہ تحاریر