آٹا، چینی اور پیٹرول کے بعد دودھ کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافے کی تیاری

آج شام تک دودھ کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافےکا اعلامیہ جاری کردیا جائےگا

ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے کہ  بڑھتاہی جارہا ہے آٹا، چینی اور پیٹرول سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان  تک پہنچ گئی ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے  اور آج شام تک  دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کا دودھ مافیا عوام کو یومیہ 13 کروڑ کا چونا لگانے لگا

آلودہ دودھ سے ہلاکت پر نیسلے کے خلاف مقدمہ درج

ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے سبب  دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے  8 نومبرسےدودھ کی قیمت میں 10 روپےاضافہ ہوگا جبکہ  دو ماہ بعد دودھ کی قیمت 30 روپےمزید بڑھائیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام میٹنگ کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔شہر کراچی میں اس وقت دودھ 130روپے  فی کلومیں فروخت ہورہا ہے ،  دودھ کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے بعد دودھ کی فی کلو قیمت 140 روپے ہوسکتی ہے ۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس کے ساتھ ہی پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافے کا عندیہ دیا گیا تھا جس کے کے ایک روز بعد ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی 150 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔کراچی میں دودھ مزید 10 روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر