نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کی شکست ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
کیویز کی افغانیوں کے خلاف فتح کے بھارتی سورماؤں کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی ، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے افغانستان کے خلاف فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے انڈین کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی ہار سے انڈین کرکٹ ٹیم کو شدید دھچکا پہنچا ہے، کیونکہ جنوبی ایشیا کا ملک انڈیا میگا ایونٹ کی سب سے بڑی براڈ کاسٹنگ کی مارکیٹ تصور کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو بڑے مارجن سے ہرا دیا
نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8 وکٹوں سے شکست دے دی
دوسری جانب ٹیم پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں اپنی ناقابل شکست رنز کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی۔
آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی لگاتار پانچویں اور متحدہ عرب امارات میں 16ویں فتح تھی۔
پاکستان اب سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ 11 نومبر کو آسٹریلیا سے ہوگا۔
نیوزی لینڈ کی افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد انڈیا سے متعلق سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز اور دلچسپ میمز کا سلسلہ چل نکلا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز ویرندر سہواگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کی کمپین۔”
India’s campaign at the #ICCT20WorldCup pic.twitter.com/VhsdiQld8I
— Virender Sehwag (@virendersehwag) November 7, 2021
انڈیا کے سابق باؤلر عرفان پٹھان نے ماضی کی فلم شعلے کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "کیپشن کی ضرورت نہیں۔”
No caption needed;) pic.twitter.com/9oV9IORygK
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) November 7, 2021
وسیم جعفر نامی ٹوئٹر صارف نے انڈیا پر طنز کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔
Sigh.. #NZvAFG #T20WorldCup pic.twitter.com/Nm6LqIjZxU
— Wasim Jaffer (@WasimJaffer14) November 7, 2021
ویرات کوہلی کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کے معروف اینکر وسیم بادامی نے لکھا ہے کہ "خیریت سے جائیں۔”
Sigh.. #NZvAFG #T20WorldCup pic.twitter.com/Nm6LqIjZxU
— Wasim Jaffer (@WasimJaffer14) November 7, 2021
ویرات کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے علی سلمان علوی نے لکھا ہے "سامان باندھو لڑکو۔”
Pack up guys. #NZvAFG pic.twitter.com/K5LWlVtMKk
— Ali Salman Alvi (@alisalmanalvi) November 7, 2021
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے ویرات کوہلی کےٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "سیکورٹی کا مسئلہ ہو تو ہم حاضر ہیں۔”
Security ka masla ho to hum hazir hain 🇵🇰 https://t.co/2QedmsKiiD
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) November 7, 2021
افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد گزشتہ روز ممبئی ایئر پورٹ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا ہے۔
