ویب سیریز ‘چڑیلز’ کے بعد ‘قاتل حسیناز’ بھی ریلیز کے لئے تیار
ثروت گیلانی نے بھارتی 'ذی فائیو ایپ' پر آنے والی پہلی پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیاتھا
بھارتی اسٹریمنگ چینل زی فائیو پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز’کے بعدثروت گیلانی کی ایک اور ویب سیریز قاتل حسیناز میں جلوہ گر ہوں گی۔
معروف اداکار ثروت گیلانی کے کریڈٹ پر درجنوں کامیاب ڈرامے اور فلمیں ہیں، لیکن اس وقت ان کی دھوم بھارتی اسٹریمنگ چینل ذی فائیو ایپ پر آنے والی پہلی پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘کی کامیابی کے بعد نئی ویب سیریز ‘قاتل حسیناز’ کے حوالے سے مچی ہوئی ہے، ثروت گیلانی نے بھارتی ‘ذی فائیو ایپ’ پر آنے والی پہلی پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں مرکزی کردار ادا کیاتھا۔
اداکار ثروت گیلانی نے ویڈیوز اینڈ پکچر شیئرنگ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویب سیریز "قاتل حسیناز ” کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتےہوئے بتایا ہے کہ جلد ویب سیریز”قاتل حسیناز "ریلیز کردی جائے گی ۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عاصم عباس کی ہدایتکاری میں بننے والی پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ پاکستان میں پابندی اور تنازعات کا سامنا کرنے کے باوجود خبرو ں میں اپنا نام بنانے میں کافی حد تک کامیاب رہی تھی اس ویب سیریزکی کہانی 4 خواتین کے گرد گھومتی ہے جو کہ دھوکہ دہی میں ملوث شوہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک خفیہ جاسوس ایجنسی کھولتی ہیں۔