دوران نماز ڈانس کی ایک اور ویڈیو وائرل، مذہبی حلقوں میں تشویش کی لہر

پنجاب پولیس کا نوجوان کی گرفتاری کے لیے تمام اضلاع میں ٹریس کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان نماز ادا کررہا ہے مگر نماز ہی کے دوران اپنے جسم کے مختلف حصوں اور ہاتھوں کو لہرا لہرا کر ڈانس شروع کردیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈھول کی تھاپ پر نوجوان دوران رکوع اور دوران سجدہ ٹمکے لگا رہا ہےجبکہ آس پاس کھڑے لوگ اس کے اس گھٹیا کارنامے پر تعریفیں کررہے ہیں اور پیسے بھی نچھاور کررہے ہیں۔ یہ ویڈیو کب کی ہے اور کہاں ہے اور اس ویڈیو میں دوران نماز ڈانس کرنے والا نوجوان کون ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ظاہر نے نور کو کیسے قتل کیا؟کیس کی ویڈیو ٹرانسکرپٹ عدالت میں پیش

نواز شریف کی لاہور کی جائیداد 10 روز بعد نیلام کی جائے گی

پنجاب پولیس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔ ڈھول کی تھاپ پر دوران نماز رقص کرنے والے نوجوان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ہے۔

محمد نسیم نامی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "پنجاب پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک اور نماز کا مذاق بنا رہا ہے ، یہ پاکستانی مسلمان کس طرف چل نکلے ہیں اس بھی گرفتار کریں ، کڑی سے کڑی سزائیں دیں ، جو ہورہا ہے بہت افسوس ناک ہے۔”

محمد نسیم نے مزید لکھا ہے کہ ” اگر ممکن ہو تو جو تماشہ دیکھ رہے ہیں اور ہنس رہے ہیں ان کو بھی گرفتار کریں اور ایسی ان کی تسلیاں کروائیں کے نماز کا مذاق بنانے کا کرنا دور سوچے بھی نہ یہ پولیس کا فرض ہے اور نیکی کا کام بھی ہے۔”

پنجاب پولیس نے محمد نسیم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” پنجاب پولیس نے اس حوالے سے تمام اضلاع میں اس شخص کو ٹریس کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ یہ شخص جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔ اگر آپ کے پاس اس حوالے سے معلومات ہیں تو ہمیں فراہم کریں شکریہ۔۔”

واضح رہے کہ چار روز قبل ایسی ہی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان نماز کے دوران ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کررہا تھا۔

سوشل میڈیا دوران نماز ڈانس ویڈیو وائرل
twitter

متعلقہ تحاریر