ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کی "اپ سیٹ” شکست
انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے تھے
انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں رنز اسکور کرسکی۔
متحدہ عرب امارات کےکی ریاست ابوظہبی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز جوس بٹلر اور جونی بریسٹو نے کیا اور اسکور پر 37 تک پہنچایا اس موقع پر جونی بریسٹو 17 گیندوں کا سامنے کرتے ہوئے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی وکٹ ایڈم ملن نے حاصل کی۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر گری جب جوس بٹلر آؤٹ ہوئے انہوں نے 24 گیندوں پر 29 رنز اسکور کیے ان کو ایش سودھی نے آؤٹ کیا۔
14اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی سنچری مکمل کی۔
انگلینڈ کی تیسری وکٹ 116 کے مجموعے پر گری ، جب ڈیوڈ میلان 30 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ ٹم ساؤتھی نےحاصل کی۔ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 156 کے مجموعی اسکور پر گری جب لائم لیونگ سٹون 10 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ جیمز نیشم نے حاصل کی۔
166 رنز کے تعاقب میں کیویز کی اننگ کا آغاز مارٹن گپٹل اور کپتان کین ویلیمسن نے کیا تاہم دونو ہی ابتدامیں ہی کرس ووکس کاشکاربنے دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوون کونوے اور ڈیرل مچل نے کیویز کو سہارا دیا دنوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کے اسکور کو95 تک پہنچایا اورتاہم 46 کے اسکور پر ڈیوون کونوے اسٹیمپ آؤٹ ہوگئے۔
ڈیرل مچل کے بعد گلین فلپ نے کریز سنبھالی تاہم دو رنز کے مجموعی اسکور پر وہ بھی پویلین لوٹ گئے اور یوں 108 کے اسکور پر نیوزی لینڈ کے چار کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔
جمی نیشام نے آتے ہیں دھواں دار اننگ کا آغاز کیا تاہم 23 رنز پر وہ بھی کیچ آؤٹ ہوکر ڈریسنگ روم کی راہ پر چل دیئے جس کے بعد مچل سینٹنر نے ڈیرل مچل کو کھیلنے کا موقع دیا اور انھوں نے گراؤنڈ کےچاروں جانب اسٹروک کھیلے اور72 رنز بنا کر نیوز لینڈ کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسکواڈز
نیوزی لینڈ کرکٹ : مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم: جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ مالان، سیم بلنگز، ایون مورگن (کپتان) ، معین علی، لیام لیونگ اسٹون، کرس ووکس، کرس جارڈن، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔