ٹی 20 ورلڈکپ: غیرملکی سفرا اور پردیسی بہوئیں پاکستان کی جیت کیلیے پرامید
کرسٹن ٹرنر نے انگلینڈ کی شکست کے بعد پاکستان سے امیدیں لگالیں، امریکی سفارتخانے نے بابرالیون کیلیے وڈیو جاری کردی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کون نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا،فیصلہ آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں ہوگا۔
شاہینوں نے کینگروز پر جھپٹنے کی تیاری کرلی، پاکستانی قوم کے ساتھ غیرملکی سفرا اورپردیس سے آئی بہوؤں نے بھی بابر الیون سے جیت کی امید لگالی۔
پاکستان میں متعین برطانوی سفیر کرسٹن ٹرنر نے کیویز کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔کرسٹن ٹرنر نے اپنے ٹوئٹ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کو رولر کوسٹر قرار دیدیا۔ انہوں نے لکھا کہ اب میں اپنی دوسری ٹیم کا انتظار کر رہا ہوں – گڈ لک پاکستان! اب سب امیدیں پاکستان سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بڑے ایونٹ کے سیمی فائنل سے قبل پاکستانی ٹیم کو جھٹکا
That was a rollercoaster. Now I wait for my other team to go through – good luck 🇵🇰! Ab sab umeed Pakistan par hai! Congratulations @BLACKCAPS #PakvsAus #T20WorldCup21 @TheRealPCB
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) November 10, 2021
اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے نے بھی پاکستان ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وڈیو جاری کردی ۔ وڈیو میں امریکی سفارتخانے کے پاکستانی اور غیر ملکی عملے کو بابر الیون کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20ورلڈکپ سیمی فائنل: شنیرا اکرم میکے یا سسرال میں سے کسے سپورٹ کریں گی؟
We've got cricket on the mind! We asked members of our community which team they are rooting for this week and U.S. Embassy Islamabad has a clear favorite! Did we even have to ask 🤔? #GOGREENS pic.twitter.com/lBULbBbmNt
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 10, 2021
سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ کہتی ہیں میں پاکستان کا جیتنا پسند کروں گی، کیونکہ مجھے کرکٹ کے جنونی ملک کو دیکھنے سے زیادہ کوئی چیز خوشی نہیں دیتی ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اٹھانا پاکستان کے لیے ایک خواب کی تکمیل جیسا ہوگا۔انہوں نے مزید لکھاکہ لیکن اگر آسٹریلیا جیت جاتا ہے، تو بھی یقیناً مجھے بہت خوشی ہوگی۔
My answer is I'd love PAK to win because nothing would make me happier than to see the cricket fanatic country I have grown to love go the distance. Lifting the #t20WorldCup would be a dream come true for Pakistan! But if Australia win, Ofcourse I'd be really happy too #PAKvAUS
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 11, 2021
ایک اور ٹوئٹ میں شنیر ااکرم نے لکھا کہ نتیجہ جو بھی نکلے مجھے یقین ہےکہ یہ ایک دلچسپ میچ ہوگا۔
What ever the outcome I just hope it's a bloody good match! AUSvPAK 🇦🇺🏏🇵🇰
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 11, 2021
شنیرا اکرم نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ سچ تو یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کے لیے بہترین کے طور پر پہچانا جانا ناقابل یقین ہوگا اور میں جانتی ہوں کہ دنیابھر میں تقریباً 20کروڑ پاکستانی ہیں جو اس بات سے متفق ہوں گےچاہے وہ اس وقت کسی بھی ملک
میں موجود ہوں۔
Truth is, it would incredible for Pakistan to be recognised as the best on a world platform such as the #T20WorldCup and I know there is 200 odd million Pakistanis in the world who would agree, despite what country they are currently in!💪🏽🇵🇰🏏
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 11, 2021
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ بولر حسن علی کی بھارتی بیگمات بھی یقینی طور پر پاکستان کو سپورٹ کریں گی لیکن شاید بھارتی انتہاپسندوں کے خوف سے انہوں نے سوشل میڈیا پر کسی قسم کے تاثرات کا اظہار نہیں کیا۔









