بجلی، گیس اور پانی کی قلت سے عشنا شاہ بھی پریشان

عشنا شاہ نے ٹویٹ کیا کہ گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں اور اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو پانی بھی نہیں۔

خوبصورت، اسٹائلش، عقلمند اور ورسٹائل اداکارہ عشنا شاہ کے گھر میں نہ گیس ہے، نہ بجلی اور نہ پانی۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہی۔

عشنا شاہ نے لکھا کہ گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں اور اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو پانی بھی نہیں۔

اداکارہ نے بڑے گمبھیر مسئلے کی طرف نشاندہی کی ہے۔ بڑے بڑے شہروں میں گرمی میں بجلی اور سردی میں گیس بند ہو رہی ہے۔ کراچی میں پانی تو سال کے بارہ مہینے ہی نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیے

عشنا شاہ اور نگہت داد ٹوئٹر پر آمنے سامنے

وفاقی وزیر حماد اظہر نے سردیوں میں بجلی سستی کرنے کی نوید سنادی

واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ گیس صرف ہفتے میں تین دن آیا کرے گی۔ یہ بیان سننے کے بعد سے عوام پریشان ہیں۔

کرپشن کے علاوہ ایک ہی شے پاکستان میں وافر مقدار میں موجود تھی، قدرتی گیس، وہ بھی نایاب ہوتی جا رہی ہے۔

حماد اظہر صاحب، کچھ بھی کریں، عشنا شاہ کے گھر بجلی، گیس اور پانی بند نہیں ہونا چاہیے، وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں، اگلے انتخابات میں آپ کے مدمقابل کھڑی ہوگئیں تو مشکل ہو جائے گی۔

متعلقہ تحاریر