نیو نیوز کا پروگرام قابل مذمت ہے، پیمرا نوٹس لے
نجی چینل نیونیوز کےپروگرام میں ہندوؤں سے متعلق نفرت انگییز اور تحقیر آمیز رویہ اختیار کیا گیا
پاکستان ایک پُر امن ملک ہے جو اقلیتوں کے لئے محفوظ سمجھا جاتا ہے جہاں اقلیت سے تعلق رکھنے والے اپنی مرضی سے اپنے مذہبی اقدار پر عمل پیرا ہوسکتے ہیں، معاشرے میں کسی بھی عقیدے کے خلاف کوئی امتیاز نہیں پایا جاتا ہے یہاں تمام عقائد اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہم آہنگی سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور انہیں تمام تر وہ حقوق پوری طرح سے میسر ہیں جو کسی مسلمان کو اس معاشرے میں حاصل ہیں تاہم کبھی کبھار کچھ شرپسند عناصر اوربعض مرتبہ کم علم او ر کم عقل لوگ کچھ ایسے عمل کرجاتے ہیں جو تمام پاکستانیوں کے لئے باعث ندامت ہوتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ گذشتہ روز پاکستان کے نجی نیوز ٹی وی پر کامیڈی پروگرام میں پیش آیا جہاں ہندوؤں سے متعلق نفرت انگییز اور تحقیر آمیز رویہ اختیار کیا گیا ، جس پر اقلیتوں سمیت مسلمان برادری کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اورر پاکستان ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے اس واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
Pakistani TV channel: “Hindu kote (dog)” — First, they abuse and then they post regretful message — after few days, we see the same hatred.
when will they stop selling hatred?
— Veengas (@VeengasJ) November 12, 2021
یہ بھی پڑھیے
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری نے ’’دیوالی‘‘ کا تہوار منایا
ہندو انتہاپسندوں نے مسجد اور دکانوں کو آگ لگا دی
گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہوا ہے جس میں پاکستان کے نجی ٹی وی چینل "نیو نیوز’پر کامیڈی پروگرام کے دوران فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں اس دورا ن میزبان ساتھی اداکار سے پوچھتی ہے کہ کیا آپ نے نوازشریف صاحب کا ضمیر خریدا ؟ جس پر ساتھی اداکار جواب دیتا ہے کہ ‘ میں خریدنے لگا تھا تایا جی لیکن وہ ایک "ہندو کتے ” نے خرید لیا ۔
نیونیوز کے متعصب اور نفرت انگیز پروگرام پر اقلیتوں سمیت مسلمانوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے اس واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگرام معاشرے میں عدم برداشت اور متشدد رجحان کو فروغ دینے کاباعث بن سکتا ہے جس کے فور ی سدبات کی ضرورت ہے ۔