عاطف اسلم کا ڈراموں میں بطور اداکار انٹری کا اعلان

عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد ڈرامہ انڈسٹری میں بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغازکرنے والے ہیں

پاکستان سمیت پڑوسی ممالک میں  شہرت کے جھنڈے گاڑنے والے معروف گلوکار عاطف اسلم نے  ڈرامہ انڈسٹری میں  بطور اداکار اپنے کیریئر  کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم نے اویڈیو اور فوٹوز شیئرنگ کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغازکرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عاطف اسلم پہلی مرتبہ سجل علی کے مدمقابل

عاطف اسلم پہلی مرتبہ سجل علی کے مدمقابل

ویڈیو میں گلو کار عاطف اسلم نے  اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ ڈرامہ سیریل سنگ ماہ سے چھوٹی اسکرین پر قدم رکھ رہے ہیں جس کے لئے انہیں  اپنے پرستاروں کی  سپورٹ کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ جس طرح سے ہمیشہ مجھے آپ نے پیار دیا امید ہے بطو اداکار بھی آپ مجھے قبول کریں گے اور کی بار بھی محبت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم نے کہا ہے کہ سنگ ماہ سے قبل میرے پاس اپنے مداحوں کے لیے ایک سرپرائز ہے، بہت جلد ایک گانا ریلیز کرنے جارہاہوں جس میں اداکارہ ماہرہ خان میرے ہمراہ ہونگی۔خیال رہے کہ ڈرامہ سیرئل سنگ ماہ میں اداکاری کرکے عاطف اسلم چھوٹی اسکرین پر قدم رکھ رہے ہیں جبکہ اس سے قبل عاطف اسلم فلم بول میں بھی کام کرچکے ہیں۔

اس سے قبل  پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے بھی عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ڈرامہ سیریل ‘سنگِ ماہ’ میں اداکاری کی تصدیق کی تھی

متعلقہ تحاریر