چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ سے فائنل ایئر کی طالبہ کی لاش برآمد
میڈیکل کالج سے لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے 2 سال قبل بھی ہندو لڑکی کی بھی لاش برآمد ہوئی تھی۔
صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے دادو کی طالبہ نوشین کاظمی کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل ایک کمرے سے پولیس نے میڈیا کی موجودگی میں میڈیکل کی فائنل ایئر کی اسٹوڈنٹ نوشین کاظمی کی لاش برآمد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین پر ملیر کورٹ میں وکلا کا بہیمانہ تشدد
قصور میں زیرحراست ملزمہ پر تشدد، سب انسپیکٹر اور لیڈی کانسٹیبل فارغ
میڈیکل کالج کے ہاسٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوشین کاظمی نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے تاہم مزید کاروائی کی جا رہی ہے کہ نوشین نے کیوں خودکشی کی ہے۔
پولیس نے ہاسٹل پہنچ کر لاش کو قبضے میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نوشین کاظمی کی لاش ورثاء کے حوالے کی گئی ہے۔
خودکشی کی اطلاع ملنے کے بعد دادو میں سوگ کا ماحول ہے ، جبکہ دادو کے سیاسی ، سماجی رہنماؤں اور نوشین کاظمی کے والد ہدایت اللہ شاہ سمیت دیگر ورثاء نے قتل کا شک ظاہر کیا ہے اور انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ہاسٹل سے مبینہ خط موصول ہوا ہے بتایا جا رہا ہے کہ نوشین نے لکھا ہے کہ وہ پریشر میں آکر خودکشی کر رہی ہے ۔
یاد رہے کہ اسی چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ڈاکٹر نمرتا کماری کی لاش برآمد کی گئی تھی اور کالج انتظامیہ کی جانب سے خودکشی کا بتایا گیا تھا جبکہ انکوائری کے بعد بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر نمرتا کماری کو قتل کیا گیا تھا.