مالی سال 2021 کے دوران لیبر مارکیٹ میں بڑے پیمانے پربہتری
پنجاب اور سندھ میں اعشاریے بحالی کی جانب گامزن،کرونا وبا سے پہلے جیسی صورتحال اب بھی بحال نہیں ہوسکی،اسٹیٹ بینک
مالی سال 2021 کے دوران لیبر مارکیٹ میں بڑے پیمانے پربہتری سامنےآئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پنجاب اور سندھ میں لیبر مارکیٹ کے اعشاریے بحالی کی جانب گامزن ہیں تاہم کرونا وبا سے پہلے جیسی صورتحال اب بھی بحال نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیے
پیٹرولیم ڈیلرز کی جزوی ہڑتال جاری، اصل مطالبہ منافع کا مارجن بڑھانا
مالی سال 2022 کیلیے 10 بلین ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا جائے گا
اسٹیٹ بینک کی لیبر رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں(لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر) کے اعدادشمار بتاتے ہیں کہ پنجاب اور سندھ میں روزگار کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 کے دوران پنجاب اور سندھ میں روزگار کی شرح میں 2.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔کرونا کے دوران نجی شعبے میں برطرفیاں روکنے کیلیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی گئی روز گار اسکیم سے 17لاکھ ملازمتیں محفوظ کرنے میں مدد ملی۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں مالی سال 2021 کے دوران روزگار میں1.7فیصد اضافہ ہوا ۔اس کے مقابلے 2020 میں روزگار کی شرح 3فیصد بڑھی تھی۔بنیادی طور ٹیکسٹائل کے بعد خوراک،مشروبات اور تمباکو کی صنعت میں سب سےزیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔
سندھ کی صنعتی لیبر مارکیٹ میں مالی سال 21 کے دوران 4.1 فیصد اضافہ ہوا،جوکہ مالی سال 20 میں 7.8 فیصدرہا تھا۔سندھ میں روزگار کے سب زیادہ مواقع آٹو موبائل(کارساز اداروں) ،سیمنٹ اور ادویہ ساز اداروں میں پیدا ہوئے۔