قطر گراں پری سے مسرور علی ظفر قطری حکومت کے شکر گزار
پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ قطر ایک بہترین سیاحتی مقام ہے سب کو قطر کا دورہ کرنا چاہئے

گلوکار علی ظفر نے دوحہ میں ہونے والے فارمولہ ون قطر گراں پری میں بطور مہمان مدعو کرنے پر حکومت قطر کا شکریہ اداکرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویڈیو اور فوٹوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قطر ایک بہترین سیاحتی مقام ہے جہاں غیر معمولی سرگرمیوں کے عمدہ مواقع میسر ہیں.
گلوکار علی ظفر نے کہا کہ قطر کا دورہ میرے لیے بہت یادگار رہے گا ، یہاں میں نے دنیا کی خوب صورت ترین مقامات دیکھے اور اس دوران خوب لطف اندوز بھی ہوا۔
View this post on Instagram
گلو کار نے اپنے پیغام میں اپنے مداحوں اور دیگر لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر سیاحت کےلئے ایک بہترین ملک ہے میں لوگوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ قطر کا دورہ ضرور کریں۔
گلوکار نے اپنے دورہ قطر کی کئی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
Thank you State of Qatar for hosting me for the F1 Grand Prix and a memorable trip with lots of great memories. Amazing destination to visit with fantastic activities- something for everyone. I would recommend everyone to visit Qatar! @VisitQatar @qatarairways @GCOQatar pic.twitter.com/JaH3muk64K
— Ali Zafar (@AliZafarsays) November 28, 2021









