اداکارہ حبا بخاری شادی کی تیاریوں میں  مصروف

حبا بخاری سے پوچھا جاتا ہے کہ حبا یہ تیاریاں یہ جیولری کیا معاملہ ہے جس پر وہ جواب دیتی ہیں کہ "شادی"

ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آریز احمد کو اپنی محبت قراردیا تھا جس کے بعد ان کے منگیتر آریز احمد کی جانب سے بھی جَلد شادی کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔  اداکارہ حبابخاری کی گذشتہ روز اپنی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ وہ جلد  شادی ہونے والی ہے۔

گلیکسی لالی وڈ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حبا بخاری سے پوچھا جاتا ہے کہ حبا یہ تیاریاں یہ جیولری  کیا معاملہ ہے جس پر حبا بخاری جواب دیتی ہیں کہ "شادی” یعنی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حبا بخاری کو چھٹی جماعت میں شادی کی پیشکش

جاذب نظر رہنا ایک مکمل طرز زندگی ہے، ثنا فخرg

 

glazyg
View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ اس سے قبل  حبا بخاری نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران انکشاف کیا تھا کہ وہ سنگل نہیں ہیں بلکہ جلد ہی شادی بھی کرلیں گی۔حبا بخاری کے اس انکشاف کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر حبا بخاری کے منگیتر کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں ایسے میں ساتھی اداکار آریز احمد سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے انہیں محبت قرار دیا تھا۔اپنے سوال و جواب کے سیشن میں ہی انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے منگیتر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہی ہے اور کافی لوگ انہیں جانتے بھی ہیں۔

متعلقہ تحاریر