جنسی ہراسانی میں ملوث گورنر بھائی کی مدد : سی این این کا اینکرنوکری سے فارغ

این این میں اس طرح سے رخصت نہیں چاہتا تھا لیکن میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ میں نے اپنے بھائی کی مدد کیوں کی

امریکی نشریاتی ادارے ’’سی این این‘‘نے سینئر اینکر ’’کرس کوومو ‘‘کو جنسی ہراسانی کے الزامات میں ملوث اپنے بھائی اور نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کوومو کی مبینہ طور پر مدد کرنے کے الزام میں پر برطرف کر دیا ہے، سینئر اینکر ’ ’کرس کوومو‘‘ نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے اپنے بھائی کی مدد کرتے ہوئے صحافتی  اقدار کے برخلاف اپنے بھائی کو جنسی حراسانی کے الزامات سے بچنےکے لئے اپنے ادارے کی پالیسیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مشورے دیئے تھے۔

نیو یارک کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز نیویارک کے سابق گورنر 63 سالہ اینڈریو کومو کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایک اور نیوز چینل بند ہوگیا، صحافتی تنظیمیں خاموش

نیو یارک نئی ماسک گائیڈ لائنز کے بعد کھلنا شروع

سی این این کی جانب سے معاملے کے جائزے کے لیے ایک قانونی فرم کی خدمات حاصل کی جس کے وکلا نے کرس کوومو کی برطرفی کی سفارش کی، ادارے کے سربراہ جیف زکر نے ان کو سی این این کی نوکری سے برطرف کرنےکےفیصلے سے آگاہ کیا ۔ کرس کوومو نے اپنے بھائی اینڈریو کا عہدہ بچانے میں ان کی مددکا اعتراف بھی کیا۔

نوکری سے برطرفی کے بعد کرس کوومو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں سی این این میں اس طرح سے رخصت نہیں چاہتا تھا لیکن میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ میں نے اپنے بھائی کی مدد کیوں اور کیسے کی۔ یہ مایوس کن ہے مگر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ کوومو پرائم ٹائم کی ٹیم اور جو کام ہم نے کیا اس پر مجھے فخر ہے۔‘

متعلقہ تحاریر