زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون منظور
صدر مملکت عارف علوی نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردئیے، پی ٹی آئی رہنما ملکہ بخاری نے مسودے میں ترامیم پر کام کیا تھا۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے بعد اب یہ قانون گزیٹ آف پاکستان میں شائع ہوگا، یہ بات پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ایم این اے ملکہ بخاری نے ٹویٹ میں بتائی۔
پچھلے مہینے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوجداری قانون ترمیمی بل 2021 کو منظور کیا گیا تھا جس کے مطابق جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کو نامرد بنا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
مودی کے دورِ حکومت میں ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں، بھارتی صحافی
خیبرپختونخوا میں بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت ہوگی
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملکہ بخاری کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ یہ ہے وہ طریقہ جس کے ذریعے ایک تعلیم یافتہ، طاقتور، عقلمند اور حساس خاتون رہنما کمزور طبقے کے لیے تبدیلی لا سکتی ہیں۔
This is how an educated, powerful, sane and sensitive to weaker elements woman leader can make difference you have put lots of hard work for these phenomenal changes in Rape laws so proud of you @MalBokhari https://t.co/eDqEC4NPEi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 6, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ بخاری آپ نے ریپ قوانین میں ان غیر معمولی ترامیم کے لیے بہت محنت کی ہے، مجھے آپ پر فخر ہے۔