ملالہ یوسفزئی کی امریکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

اینٹونی بلنکن نے نوبل انعام یافتہ ملالہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی، خواتین کی تعلیم پر ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے امریکی سیکرٹری خارجہ انٹنونی بلنکن سے ملاقات کی، یہ ملاقات امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر میں ہوئی۔

ملاقات سے قبل انٹونی بلنکن نے ملالہ یوسفزئی کا استقبال کیا، اس موقع پر ملالہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان میں انسانی بحران پیدا ہونے کے واضح خدشات موجود ہیں، اسد قیصر

پاکستانی ہیکرز نے افغانستان کی حکومتی شخصیات کو نشانہ بنایا، فیس بک

ملالہ نے کہا کہ وہ افغان خواتین اور کارکنوں کے ساتھ تعلیم کے شعبے کے لیے کام کر رہی ہیں، انہوں نے 15 سالہ افغان لڑکی کا خط بھی پڑھ کر سنایا۔

دخترِ پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ، اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرے تا کہ افغانستان کی لڑکیاں اپنے تعلیمی اداروں کو واپس لوٹ سکیں، ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے امداد کا فوری انتظام کیا جائے۔

امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے ملالہ یوسفزئی کی تعلیمی میدان اور خواتین کی پسماندگی دور کرنے کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریف کی۔

متعلقہ تحاریر