بالی ووڈ میں 2021 کی سب سے بڑی شادی آج ہوگی
تمام پابندیوں کے باوجود کترینہ کی مہندی کے تقریب میں ڈانس کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں

بالی ووڈ میں 2021 کی سب سے بڑی شادی آج ہونے جارہی ہے۔اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بالی ووڈ میں 2021 کی سب سے بڑی شادی کی تقریب آج راجستھان کے قلعہ براوارا میں واقع سکس سینسز ریزورٹ میں منعقد ہوگی۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف کے ولیمے کی تقریب ممبئی کے تاج لینڈ میں ہفتے کو منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
بالی ووڈ لوو برڈز نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق کتنے کروڑ میں فروخت کیے؟
کترینہ کیف اور وکی کوشل ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟
اداکار جوڑی نے شادی کی تقریب میں صرف قریبی رشتیداروں اور مخصوص دوستوں کو مدعو کیا ہے۔سلمان خان اور رنبیر کپور سمیت کئی بڑے ستاروں کو شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔
وکی کوشل اور کترینہ کیف نے شادی کی تقریبا ت کے نشریاتی حقوق ایمزون پرائم کو فروخت کردیے ہیں۔شادی کے دعوت نامے میں مہمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کمروں میں ہی چھوڑ کرآئیں۔ شادی کی تقریبات کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں ۔
بالی ووڈ لوو برڈز کی رسم حنا گزشتہ رات کو منعقد کی گئی۔مبینہ طور پر اس تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ۔جس میں آج دلہن بننے والی اداکارہ کترینہ کیف کو ہلکے سبز رنگ کے لہنگے میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
she’s literally enjoying and being so happy and glowy on her special day 🪔#VickyKatrinaWedding | #KatrinaVickywedding | #vickatwedding pic.twitter.com/CsG88zPhzh
— 𝟎𝟗-𝟏𝟐-𝟐𝟎𝟐𝟏 ᝰ (@badasszoya) December 6, 2021
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے فوری بعد اپنی فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوجائیں گے، جس کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا فوری طور پر ہنی مون پر نہیں جائے گا۔تاہم کترینہ کی والدہ نے وکی کوشل کے والدین کو اگلے ماہ لندن میں مدعو کررکھا ہےتو امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کترینہ اور وکی بھی جنوری میں لندن جاسکتے ہیں۔









