ن لیگ نے کراچی گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کردیا
کراچی: مسلم لیگ ن کے سیئنر رہنما احسن اقبال نے ناظم آباد کے ایریا میں کراچی گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دیگر رہنما اور کارکنان ناظم آباد نمبر ساتھ پر گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے پہنچے تو حالات کشیدہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
گندم چوری میں ملوث 40ملزمان کو گرفتار کرکے ریفرنسز دائر کیے، نیب سکھر
سکھر کا پاک کالونی پارک تزئین و آرائش کے ایک سال بعدپھر اجڑ گیا
رپورٹس کے مطابق اس دوران پولیس کی جانب سے احسن اقبال اور دیگر رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کی گئی ، دھکم پیل اور لاٹھی چارج کے دوران ایک ڈنڈہ احسن اقبال کے ہاتھ پر لگا جبکہ محمد زبیر کو دھکے دیے گئے۔
اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان کو گرین لائن منصوبے کے برج پر جانے سے روک دیا۔ اس دوران شدید دھکم پیل ہوئی جس دوران احسن اقبال کو ڈنڈا پڑ گیا اور وہ معمولی زخمی بھی ہو گئے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما محمد زبیر ، احسن اقبال اور مفتاح اسماعیل اور کارکنان نے زبردستی گرین لائن برج پر جانے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ن لیگی خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو ہلڑبازی میں نیچے بھی گر گئیں۔
پولیس اور رینجرز کا کہنا تھا کہ ہم آرڈر ہے کہ کسی کو بھی افتتاح سے پہلے گرین لائن برج پر جانے نہیں دینا ہے۔
علامتی افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبہ ن لیگ نے شروع کیا تھا اس لیے اس کا افتتاح بھی ہم نے کردیا ہے۔ اپنا زخمی ہاتھ دکھاتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا مجھے خوشی ہےکہ اب گرین لائن بس منصوبےمیں میرا خون بھی شامل ہو گیا ہے۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ ہمارے دور حکومت میں شروع تھا اس کو آج افتتاح کردیا گیا ہے وزیراعظم عمران خان آنے کی زحمت نہ کریں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب ہم یہاں افتتاح کے لیے پہنچے تو حکومت نے بدترین ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے کارکنان اور صحافیوں پر رینجرز کو حملہ کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس کی واضح مثال یہ میرا ہاتھ موجود ہےجو زیاستی تشدد سے زخمی ہوا۔ اور مجھے خوشی ہے کہ کراچی کے گری لائن منصوبے کے افتتاح میں میرا خون بھی شامل ہو گیا ہے۔
کراچی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے گرین لائن منصوبے کے علامتی افتتاح کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آج ن لیگ کے سیاسی مداریوں نے کراچی گرین لائن کے فٹ پاتھ پر تماشہ کیا۔”
آج ن لیگ کے سیاسی مداریوں نے کراچی گرین لائن کے فٹ پاتھ پر تماشہ کیا۔ان کو بتانا پڑے گا کہ یہی منصوبہ ہے جس کا آپ نے کاغذوں میں پلان بنایا،پیسے رکھےپھر وہی والا پیسہ لوٹ کرلندن میں عمارتیں خرید لیں۔اصل میں تو آپکو ایون فیلڈ کے فٹ پاتھ پر کھڑے ہو کر ٹھگ ہاؤس کا افتتاح کرنا چاہئے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 9, 2021