اسرائیل کے وزیراعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات

اسرائیل خطے میں نئی جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کررہا ہے اس سلسلے میں اتحادیوں کے ساتھ ملاقاتیں جاری ہیں

اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینٹ نے گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا  جہاں انھوں نے یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات، یہ کسی بھی اسرائیلی  وزیراعظم کا یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم  کا یہ دورہ اس وقت  کیا جارہا ہے جب ایک جانب عالمی سطح پر علاقائی کشیدگی کے حوالے سے عالمی طاقتوں کا جی سیون اجلاس جاری ہے تو دوسری جانب اسرائیل  ایران کے خلاف جوہری  تنصیبات  کے حوالے سے حملہ کرنے کی  دھمکیاں دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیلی فوج ذہنی مریضوں کی فوج ہے

ایران کو کسی صورت ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے، اسرائیل

واضح رہے کہ اسرائیل خطے میں نئی جنگ چھیڑنے کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیل نے ان خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے طے کرنے کی کوشش کررہا ہے جو جن ممالک کو اسرائیل کی طرح ایران کی جوہری سرگرمیوں پر تشویش ہے۔

گذشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز جو اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں انھوں نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیاتھا ، وہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنی گینٹز نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو بھی ایران پر حملے کی تیاری سے آگاہ کر دیا۔

متعلقہ تحاریر