اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کے رویے کے خلاف صحافی برادری نالاں
کرکٹر حسن علی کے روہے پر صحافی برداری کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور معافی مانگنے کا کہا گیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کرکٹر حسن علی نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی آپ کو نہیں روک سکتا مگر ہم حق رکھتے ہیں آپ کو روکنے کا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے الجھ پڑے جس پر فرنچائز کے میڈیا منیجرز نے انہیں بڑی مشکل سے خاموش کرایا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل سیزن سیون، اہم کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ
پاکستان دورے پر آئی ویسٹ انڈیز ٹیم کے تین کرکٹرز کورونا وائرس کا شکار
پریس کانفرنس کے دوران صحافی انس سعید نے حسن علی سے ایک سوال پوچھا اور سوال مکمل ہونے سے پہلے اگلا سوال کرنے کو کہا۔ صحافی نے دو تین بار سوال دہرانے کی کوشش کی لیکن حسن علی نے اگلے سوال کی رٹ جاری رکھی۔ فاسٹ باؤلر نے پھر کہا کہ وہ انس سعید کے سوال کا جواب نہیں دیں گے۔ اس پر صحافی نے کہا کہ پہلے پورا سوال سنیں پھر فیصلہ کریں کہ جواب دینا ہے یا نہیں۔ اس پر حسن علی نے کہا کہ پہلے آپ ٹوئٹر پر اچھی باتیں لکھیں پھر آپ کے سوال کا جواب دوں گا۔ "پی سی بی آپ کو نہیں روک سکتا، لیکن ہم روک سکتے ہیں۔”
جب حسن علی صحافی کے ساتھ الجھ رہے تھے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجرز نے انہیں روکنے کی بھرپور کوشش کی لیکن حسن علی اس وقت تک خاموش نہ رہے جب تک وہ اپنی بات کو مکمل نہیں کرپائے۔
کرکٹر حسن علی کے روہے پر صحافی برداری کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور معافی مانگنے کا کہا گیا ہے۔
صحافی عثمان بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "حسن علی کا اصل چہرہ یہی ہے۔ ایک سینئر اسپورٹس جرنلسٹ کے ساتھ اس کا بچکانہ رویہ دیکھ کر دکھ ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حسن علی اپنے رویے پر معافی مانگیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔
This is real Hassan Ali from inside, very sad to see this childish behavior of Hassan Ali with Senior Sports Journalist, i hope Hassan will apologise & make sure this mess will not happen again to show sportsmanship, @IsbUnited @TheRealPCBMedia #psl7draft #PSL7 pic.twitter.com/1qk9l0ywLj
— Usman Butt (@realusmanbutt1) December 12, 2021









