بھارت میں بھی مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، شرح 14اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی

ہندوستان کی  ہول سیل کی افراط زر نومبر میں 14 فیصد ہوگئی جو  12 سال کی بلند ترین سطح ہے

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )نے جنوبی ایشیا کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشن گوئی کرتے ہوئے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، تاہم مہنگائی کا مسئلہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا ہی کا مشترکہ مسئلہ بنتا جارہا ہے اگرچہ ادارہ برائے پائیدار ترقی کی جانب سے مہنگائی کے تقابلی جائزہ کے اعداد وشمار میں پاکستان کو مہنگا  ترین ملک قرار دیا ہے۔

بھارت کی وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان کی  ہول سیل کی افراط زر نومبر میں 14 فیصد ہوگئی جو12 سال کی بلند ترین سطح ہے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، تھوک قیمتوں پر مبنی ہندوستان کی سالانہ افراط زر کی شرح اکتوبر میں 12.54 فیصد سے نومبر کے مہینے میں بڑھ کر 14.23 فیصد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی کی وجہ سےلوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ثروت اعجاز قادری

حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح برقرار، دالیں،لہسن،پیاز،آلو،چاول،کوکنگ آئل مزید مہنگا

اس سے قبل  ایشیائی ترقیاتی بنک  کی  جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں رواں مالی سال بھی پاکستان میں مہنگائی کی شرح دوسرے ملکوں سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی ،ایشیائی ترقیاتی بنک نے رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شر ح کا اندازہ  7.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔ بینک کے مطابق رواں مالی سال بھارت میں مہنگائی کی شرح  4.8 فیصد، بنگلا دیش میں 5.8 فیصد، سری لنکا میں 5.3 فیصد اور مالدیپ میں 2 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر