سینئر صحافی خرم حسین کی خبر جھوٹی ثابت ہوگئی

پی کے پرافٹ کے نام سے نکالے جانے والے پندرہ روزہ شمارے کے ایڈیٹر وسینئر صحافی خرم حسین کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے اعلان کے وقت یہ خبر جاری کی گئی تھی کے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر مانیٹری پالیسی کے اعلان کے موقع پر غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں کے ساتھ طے شدہ کانفرنس کال کو چھوڑ کر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے روانہ ہوگئے۔

ایڈیٹر وسینئر صحافی خرم حسین کی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک کے حوالے سے دی جانے والی خبر کو ماہر معاشیات وسینئر صحافی علی خضر نے غلط ثابت کردیا۔

پی کے پرافٹ کے نام سے نکالے جانے والے پندرہ روزہ شمارے کے ایڈیٹر وسینئر صحافی خرم حسین کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے اعلان کے وقت یہ خبر جاری کی گئی تھی کے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر مانیٹری پالیسی کے اعلان کے موقع پر غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں کے ساتھ طے شدہ کانفرنس کال کو چھوڑ کر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیئے

خواتین کے ساتھ جنسی جرائم میں صوبہ پنجاب سب سے آگے، رپورٹ

جس پر سینئر صحافی اور ماہر معاشیات علی خضر کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے اعلان کے حوالے سے ٹوئٹر پر کانفرنس میٹنگ کی تصویر شیئر کی گئی اور علی خضر نے خرم حسین سے مخاطب ہوئے لکھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر یہیں موجود ہیں اور میری ایماندارانہ رائے یہ ہے کہ بہت زیادہ پڑھا نہ کریں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا۔مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد شرح سود آٹھ اعشاریہ پچھتر سے بڑھ کر نو اعشاریہ پچھتر فیصد ہوگئی۔

متعلقہ تحاریر