نابالغی میں فحش نگاری نے دماغ تباہ کردیا، امریکی گلوکارہ
نامور امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے ایک شو میں اعتراف کیا کہ گیارہ برس کی عمر سے فحش فلمیں دیکھنے سے ان کا دماغ تباہ ہوگیا ہے۔
اٹھارہ دسمبر دو ہزار ایک کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والی معروف ہالی ووڈ گلوکارہ بلی ایلش نے کہا ہے کہ محض گیارہ سال کی چھوٹی سی عمر میں فحش فلمیں دیکھنے کی عادت نے میرے دماغ کو تباہ کردیا ہے اور اب یہ صورتحال ہے کہ میں ناقابل یقین حد تک تباہی محسوس کرنے لگی ہوں۔
بیس سالہ گلوکارہ بلی ایلش نے ایک شو کے دوران متعدد اطوار پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی سی سے فحش نگاری کی وجہ سے ان کے دماغ پر انتہائی منفی اثر پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے
امریکی گلوکارہ نے شو کے دوران جنسی تجربات اور ذہنی صحت کو متاثر کرنے کے حوالے سے مختلف سوالات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
یہ امر بھی توجہ طلب ہے کہ مادرپدر آزار معاشرے میں اسلاف کی اچھی صحبت نہ ملنے کے باعث کچھ لوگ بے راہ روی کا شکار ہرکر برائیوں کی دلدل میں پہنچ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ کا پورا نام بلی ایلش پائریٹ بیرڈاوکونل ہے۔ ان کے والدین میگی بیرڈ اور پیٹرک اوکونل بھی ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں فن اداکاری کے ذریعے اپنے جواہر دکھانے کے بعد نام کماچکے ہیں۔









