تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ:ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف

واضح رہےکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو دو میچز کی فتح کے ساتھ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم پاکستان کو جیت کے لیے 208 کا ہدف دے دیا ہے۔

کراچی میں کھیلے جارہے تین میچز پر مشتمل تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 207رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون پرستار کی بھرے میدان میں محمد رضوان سے انوکھی فرمائش

کامران اکمل نے پی ایس ایل 7 سے دستبرداری کا فیصلہ کیوں واپس لیا؟

ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت رہا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب  سے بریڈن کنگ اور شرمار بروکس نے اننگز کا آغاز کیا اور شروع سے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں جانب اسٹورکس کھیلے ۔

ویسٹ انڈیز کی پہلے وکٹ 66 کے مجموعی اسکور گری جب بریڈن کنگ 21 گیندوں پر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 99 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی جب شرمار بروکس 31 گیندوں پر 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نیکلوس پورن تھے جنہوں نے 37 گیندوں پر 64 رنز اسکور کیے تھے۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کا مجموعی اسکور 192 تھا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر محمد وسیم رہے انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہنواز دھانی کےحصے میں ایک  وکٹ آئی۔

واضح رہےکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو دو میچز کی فتح کے ساتھ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پیر کے روز کھیلے گے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے ہرایا تھا جب کہ منگل کو کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو مہمان ٹیم کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ تحاریر